Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور ; سینیٹر غلام علی کی زیر صدارت مرحوم صادق آمین کی وفات پر تعزیتی اجلاس

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاورکے دفتر میں چترال کے معروف شخصیت اورچترالی بازار پشاورکے صدرصادق آمین کی اچانک انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔جہاں انکی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اورلواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکیا گیا۔
اجلاس کی صدارت سینیٹر غلام علی نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں ایف پی سی سی آئی رہنما اوربزنس پینل کی صوبائی صدر عدنان جلیل، سرتاج احمد خان کوارڈنیٹرایف پی سی سی آئی، سابق ڈپٹی کمشنر چترال رحمت اللہ وزیر، ڈاکٹر نذیر احمد اورایف پی سی سی آئی کے جملہ اسٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم صادق آمین کی خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا گیا۔ انھوں نے کہا کہ صادق آمین صرف چترالیوں کا ہی لیڈرنہیں تھا بلکہ پشاورقصہ خوانی کے تمام کارباری حضرات کا بھی نمائندہ تھا۔ انھوں نے چترال کے حقوق اورمفادات کی تحفظ کیلئے ہرفورم پر آواز اُٹھایا اوربلا تفریق چترالیوں کی خدمت کی۔ ان کا شمار چترال کے چیدہ رہنماوں میں ہوتا تھا۔ ان کی وفات سے پشاورکے عوام بالعموم اورچترالی باشندے بالخصوص ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔ سینیٹر غلام علی نے پشاورکیلئے صادق آمین کی خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا۔ اورانھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سرتاج احمد خان نے صادق آمین کی وفات کو چترال کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید کوئی انکی خلا پُر کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ صادق آمین کی خدمات عمر بھر یا درکھی جائیگی۔ وہ ایک نڈربہادر لیڈر ہونے کے ساتھ اپنے نام کے قول صادق اورآمین بھی تھے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے لیکرچترال کی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کیااور اخری دم تک جدوجہد کرتا رہا۔

 پشاور ; سینیٹر غلام علی کی زیر صدارت مرحوم صادق آمین کی وفات پر تعزیتی اجلاس


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
35221