Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئل ٹینکرزکی ہڑتال کے باعث چترال میں پٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت کا سامنا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آئل ٹینکرز کے ہڑتال کے نتیجے میں تیل کی سپلائی نہ ہونے کے باعث چترال میں پٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ اور ضلع بھر میں کئی پٹرول پمپوں کو تیل ختم ہونے پر بند کر دیا گیا ہے ۔ چترال کو تیل سپلائی کرنے والے کیریج کنٹریکٹرز آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کیا ہے ۔ اور گذشتہ ایک ہفتے سے چترال کو تیل کی ترسیل بند ہوگئی ہے ۔ پمپوں میں موجود اسٹاک ختم ہو چکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے بدھ کے روز آمدروفت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ چترال سے باہر جانے والے مسافر گاڑیاں ڈیزل نہ ملنے کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکیں ۔ اسی طرح بعض گاڑیوں کے مسافروں کو سفر کے دوران ہی تیل ختم ہونے پر سڑکوں پر رات گزارنی پڑی ۔ آمدورفت کی سہولت نہ ملنے کے باعث ملازمین کی دفاتر میں اور بچوں کی سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی ۔ جبکہ مریضوں کو بھی ہسپتالوں تک پہنچانا مشکل ہو گیا ۔ گاڑیوں کی نقل و حمل نہ ہونے کے برابر تھی۔ پمپ مالکان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اوگرا نے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ کرنے کی یقین دھانی کے باوجود اُس پر عملدر�آمد نہیں کیا ۔ ٹینکرز کے سائز میں کمی کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ جس پر آئل ٹینکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اُن کے پاس موجود سٹاک اب ختم ہو چکا ہے ۔ اور اب بھی مسئلے کے حل کی امید نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوام اور ڈرائیور اُنہیں ڈرا دھمکا رہے ہیں ۔ حالانکہ جب تک آئل ٹینکر تیل نہیں لے آئیں گے ۔ وہ تیل کسی کو دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ درین اثنا عوام نے بھی اس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ اور مسئلہ حل نہ کرنے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کا اظہار کیا ہے ۔


شیئر کریں: