
چترال کی معروف شخصیت صادق آمین ہزاروں اشکبارآنکھوں کے سامنے پشاورمیں سپردخاک
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف کاروباری، سماجی وسیاسی شخصیت صادق آمین کی جسدخاکی ہزاروں آشک بارآنکھوں کے سامنے پشاور وزیرباغ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکرکے ہزاروں آفراد نے شرکت کی۔ وہ گزشتہ دن لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں انتقال کرگئے تھے۔ جبکہ انتقال سے پہلے اُن کا کرونا ٹیسٹ کیلئے سمپل لئے گئے تھے اورآج کورونا پازیٹیورپورٹ بھی موصول ہوئی۔
یادرہے کہ مرحوم صادق آمین چترالیوں کی ایک ہردلعزیز رہنماتھے وہ نہ صرف پشاورمیں بسنے والے چترالیوں کی بلکہ چترال ضلع کی ہر ایک مسائل کو اجاگرکرنے اورحکام بالا تک پہنچانے میں پیش پیش تھے۔ ان کا شمارچترال کے چند چیدہ رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ ایک ملنسار، خوش مذاج اورہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی وفات سے چترال کی پانچ لاکھ آبادی ایک اہم رہنما اورصف آول کے لیڈرسے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی وفات پر ہر ایک آنکھ اشکباراورہر شخص غمزدہ ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے صادق آمین کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔



