Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے کرونا سے متاثرہ دو افراد قرنطینہ کے بجائے گاوں میں گزارے، گاوں میں خوف پھیل گئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال ضلع کے د و علاقوں لون کوہ تریچ اور چرون سے ایک ایک فرد کو پشاور سے آنے کے بعد قرنطینہ سنٹر میں گزارنے کی بجائے اپنے اپنے گاؤں میں چار دن قیام کے بعد کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر مذکورہ گاؤں کے عوام سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ پشاور سے آئے ہوئے افراد کا اپنے گاؤں میں دندناتے ہوئے پھرنا انتظامیہ کے لئے ایک سوالیہ نشان اور غفلت ہے۔ ذرائع کے مطابق تریچ لون کوہ گاؤں کا باشندہ معراج الدین ولد شیر عالم 20اپریل کو پشاور سے روانہ ہوکر اگلے دن اپر چترال کے بونی پہنچے جہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن وہاں 14 دن گزارنے کی بجائے وہ اسی دن اپنے سسرال مداک پہنچے اور رات گزار نے کے بعد اپنے گاؤں پہنچا جہاں اس نے 26اپریل تک قیام کیا اور مسجد میں نماز پڑھنے کے علاوہ گاؤں والوں سے گھل مل گئے۔ اسی طرح چرون سے تعلق رکھنے والے ثناء اللہ ولد صادق اللہ بھی پشاور سے 21اپریل کو بونی کے گرلز کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر میں رجسٹر ہوئے لیکن وہ بھی اپنے گاؤں چرون میں رہنے لگا جبکہ بعد میں دونوں کا نتیجہ مثبت آیا جس سے دونوں گاؤں میں خوف پھیل گئی ہے۔ اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ تریچ میں متاثرہ شخص کے فیملی ممبران سے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجوارہے ہیں جن کے نتائج آنے کے بعد ہی مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34908