Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہارِتشکر…….محبوب الحق حقی اینڈ ظہورالحق دانش

Posted on
شیئر کریں:

ہم اپنے پورے خاندان کی طرف سےاپنے ان تمام کرم فرماٶں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے والد گرامی محترم مولانگاہ نگاہ (مرحوم) کی علالت کے دوران ان کی عیادت، خدمت اور حال پرسی کی۔ ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور ان کے انتقال پُر ملال پر ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور دعا و تعزیت کے لیے قریب و دور سے تشریف لائے۔ شدید دکھ اور صدمے کی اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔
ہم ان علمی، ادبی و سیاسی شخصیات اور دوستوں کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مختلف مقامات سے بذریعہ کالز، سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ہمارے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ہمیں حوصلہ دیا۔

اللہ تعالی ہمارے والد مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
دعا ہںے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر دے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین ۔ بہت بہت شکریہ!

فقط
محبوب الحق حقی اینڈ ظہور الحق دانش
وخاندان مولانگاہ نگاہ مرحوم
حال سنگور چترال


شیئر کریں: