Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحتی مقامات پرایکو ٹوارزم ویلج اور قدرتی حسن کو قانونی تحفظ دیا جائیگا۔ عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

ایکو ٹورازم ویلج اور قدرتی حسن کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت بابر خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبر پختونخواکے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر ایکو ٹوارزم ویلج بنائیں جائینگے پہلے مرحلے میں تقریبا 8 ایکو ٹورزم ویلج کا قیام عمل میں لایا جائیگا، اسکے علاوہ سیاحتی مقامات پر قدرتی حسن، آبشار اور دریاوٗں کو بھی قانونی تحفظ دیاجائیگا۔اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت بابر خان کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی کمیٹی ایکو ٹورازم ویلج اور سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کو محفوظ بنانے کے لئے قواعد وضوابط طے کریگی۔کیلاش سے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ، ڈائریکٹر ارکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹوارزم جنید خان کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔سینئر وزیر نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایکو ٹورازم ویلج اور قدرتی حسن کو قانونی تحفظ دیا جائیگا۔سینئر وزیر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 سے 8 ایکو ٹورازم ویلج بنائے جائینگے جسمیں مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ایکو ٹورازم کا مقصد سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن محفوظ کرنا اور مقامی سطح پر سیاحت کو فروغ دینے سمیت مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30805