Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحتی مقامات کے شاہراہوں پر بیت الخلاء، فوڈ سٹریٹ اورکیمپنگ ویلجز قائم کئے جائینگے..عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

، جس کے لئے پہلے مرحلے میں 23 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سینئر وزیر عاطف خان۔
سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیگی۔
.
پشاور(چترا ل ٹائمزرپورٹ )‌خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ سیاحتی مقامات کے شاہراہوں پر بیت الخلاء، فوڈ سٹریٹ اور کیمپنگ ویلجز قائم کئے جائینگے جس کے لئے پہلے مرحلے میں 23 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاحتی مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم جنید خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔سینئر وزیر نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر بیت الخلاوٗں سمیت فوڈ سٹریٹس اور کیمپنگ ویلجز کا قیام آنے والے سیاحتی سیزن سے قبل ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے سوات،کاغان ناران اور گلیات میں مکمل کئے جائینگے، جس کا مقصد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں، سیاحتی مقامات پر چئیر لفٹ، زیپ لائٹننگ سمیت دیگر ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دیا جارہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30969