Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو وقف جائیدادوں ودیگر کے سلسلے میں فرائض تفویض

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ مجاز حکام نے اے سی (HQ)/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو فوری طور پر بعض فرائض تفویض کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا وقف پراپرٹیز آرڈیننس 1979اور مغربی پاکستان وقف پراپرٹیز (ایڈمنسٹریشن) رولز 1960یا وقتاً فوقتاً تشکیل دئیے گئے رولز کے تحت، مذکورہ فرائض میں اوقاف ادارے کے معاملات میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی معاونت کرنا۔ اوقاف ادارے کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے وقف جائیداد کے سلسلے میں وقتا ًفوقتا ًجاری کردہ ہدایات اور اوقاف فیلڈ سٹاف کی نگرانی کرنا، اسسٹنٹ کنٹرولر گریڈIکا کام کرنا، اگر کوئی اوقاف قوانین /رولز کی خلاف ورزی کرے یا وقف جائیداد اراضی پر تجاوزات کرے تو فوری کاروائی کرنا اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف یا چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو مشورہ یا سفارشات دینا، ضلع بھر میں محکمہ اوقاف کی نمائندگی کرنا، ضلعی و تحصیل خطیب صاحبان سے قریبی رابطے قائم کر کے مذہبی امور کی نگرانی کرنا، متعلقہ ایریا منیجر، اے سی (HQ)/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے ذریعے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف یا ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو رپورٹ /کیسز پیش کرنا۔ جبکہ اے سی (HQ)/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایسی رپورٹس /کیسز کو بروقت پیش کرنے یا نمٹانے کو یقینی بنائیں گے۔ اور سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی جانب سے انہیں تفویض کردہ کوئی دیگر ڈیوٹی ادا کرنا شامل ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ اوقاف، حج مذہبی اور اقلیتی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈینگی ایکشن پلان DAP-2020پر عمل درآمد کیلئے صوبائی نگران کمیٹی (TOR)کا اعلان کردیا
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈینگی ایکشن پلان DAP-2020پر عمل درآمد کیلئے صوبائی نگران کمیٹی بمعہ اس کے قوائد و ضوابط (TOR)کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا مذکورہ کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے۔ جبکہ سیکرٹری محکمہ صحت، سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور، سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم، سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، سیکرٹری محکمہ آبپاشی، سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، سیکرٹری محکمہ آبنوشی، سیکرٹری ریلیف، بحالی اینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ضم شدہ اضلاع اور کوئی دیگر کو آپٹڈ ممبر، اس کے ممبران ہوں گے۔ مزید برآں مذکورہ کمیٹی کے TORمیں DAP-2020پر عمل درآمد کیلئے تمام شعبوں کی کوششوں اور وسائل کی نگرانی کرنا، انھیں مربوط و معاون بنانا اور مشترکہ طو رپر عملدر آمد اور معاونت کرنا۔DAP-2020پر عمل درآمد کو یقینی بنانا، DAP-2020پرعمل درآمد کیلئے وسائل کی بر وقت دستیابی کو یقینی بنانا، DAP-2020کے بارے میں متعلقہ محکموں کی جانب سے عمل در آمد کو یقینی بنانا، منظور کردہ DAP-2020کے مطابق مختلف دورانئے کے اجلاسوں کے انعقادکو یقینی بنانا اور DAP-2020پر عمل درآمد سے متعلق پیش رفت رپورٹ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو پیش کرنا شامل ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30808