Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کے حکم پرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں قائم شلٹرہوم دوبارہ کھول دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعظم پاکستان کے حکم پرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں قائم شیلٹرہوم کو دوبارہ کھول دیاگیا. جوسابق ڈپٹی کمشنرکے ہاتھوں‌ افتتاح کے بعد گزشتہ کئی مہینوں‌سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بندپڑاتھا. اس پناہ گاہ کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرلوئیرچترال نوید احمد نے اقدامات اُٹھائے ہیں. ڈی سی لوئیرچترال کے دفتری ذرائع کے مطابق پناہ گاہ میں مسافروں‌کورہائش کے ساتھ خوراک کا بھی بندوبست کیا گیا ہے .

اتوار کے روز ڈپٹی کمشنرنوید آحمد،اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان ، ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفئیرخضرحیات شلٹرہوم کادورہ کیا اور مریضوں‌کے تیمہ داروں‌کے ساتھ کھانا بھی کھایا. اس موقع پرصدر تجار یونین شبیر آحمد ودیگر بھی موجود تھے. یادرہے کہ اس پناہ گاہ میں‌20بیڈاورہیٹنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے . جبکہ تیمہ داروں‌کیلئے بسترہ اورکھانا کا بھی بندوبست کیا جارہاہے .
panah gah shelter homes chitral dhq re open4

panah gah shelter homes chitral dhq


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30568