Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں سال کے دوران درہ خنجراب کے ذریعے پاک چین تجارت میں 46.8 فیصدکا اضافہ

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(آئی آئی پی) رواں سال 2019 کے دوران درہ خنجراب کے ذریعے کی گئی پاک چین تجارت میں 46.8فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا نومبر کے دوران 856.3ملین ڈالر کی تجارت کی گئی ہے۔ چائینا نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدہ کے دوسرے مرحلہ کے آغاز سے تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران درہ خنجراب کے مقام پر تجارت میں 46.8فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گیارہ ماہ کے دوران 66ہزار600ٹن تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوئی ہے جس کی مالیت 856.3ملین ڈالر5.99ارب یوآن بنتی ہے۔ درہ خنجراب کے راستے چین ٹیکسٹائلز، زرعی مصنوعات اور روز مرہ کی اشیا کی درآمد جبکہ پلانٹس اور ادویات وغیرہ برآمد کرتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
30600