Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جی ایچ ایس ایس مستوج کی فٹبال ٹیم صوبائی سطح کے مقابلوں‌میں‌فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی ڈویژنل چیمپئن فٹبال ٹیم نے آج صوبائی سطح‌کے مقابلوں‌میں‌ پشاورکی ٹیم کو شکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے.
مستوج اپرچترال کی ٹیم پشاورکوصفرکے مقابلے میں‌دوگول سے شکست دی. جبکہ اس سے پہلے ڈویژنل مقابلوں‌میں فائنل جیت کرڈویژنل چیمپئن کا اعزاز حاصل کرچکی ہے.
پشاور میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں‌کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی ای اواپرچترال محمود غزنوی، اے ڈی او سپورٹس اپراورلوئیرذوالفقاراورفاروق اعظم کے علاوہ پی ٹی آئی اپرچترال کی نامزد صدررحمت غازی ، معروف پولوپلیئرہاشم صوبیدار، سیکشن آفیسر فنانس ابراہیم شاہ طائر، پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول مستوج مظہرحسین اورمنیجرٹیم فیض اکبرکے ساتھ چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان کثیرتعداد میں شرکت کیں. اورٹیم کی حوصلہ افزائی کی.
.
دریں اثنا ڈی ای اومیل اپرچترال محمودغزنوی نے شاندار کھیل اورسیمی فائنل میں کامیابی پر مستوج ٹیم اورسکول سٹاف کو مبارک باد دی ہے . چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کی ٹیم اس دفعہ ضرورصوبائی سطح‌پر فائنل جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلے گی. انھوں‌نے تمام کرم فرماوں‌سے دعاووں‌کی اپیل کی ہے .
ghss mastuj football team chitral

ghss mastuj football team4

ghss mastuj football team3

ghss mastuj football team


شیئر کریں: