
میجر(ر) سیف الاسلام کا اعزاز، کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی
کراچی(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کے قابل فخرسپوت میجر(ر)سیف الاسلام نے کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی. سیف الاسلام کا تعلق چترال کے خوبصورت گاوں کوغذی سے ہے . وہ پاک آرمی کے مختلف یونٹس میں خدمات انجام دینے کے بعد میجرکے عہدے پرچند سال پہلے سبکدوش ہوگئے تھے . اور تعلیم سے انتہائی لگاو کی بنا پرکراچی میں رہائش پذیرہیں.
.
یہی وجہ تھی کہ میجرسیف ریٹائرمنٹ کے بعد گھرآنے کے بجائے کراچی کو ترجیج دی اورآج سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کی اعلیٰڈگری حاصل کرکے چترال کے ڈاکٹروںمیں ایک اورنام کا اضافہ کردیا. اورساتھ اپنے علاقے سے پہلے پی ایچ ڈی کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا.
یہاںدلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آج ان کی بیٹی شمائلہ سیف بھی ایم اے انگلش کی ڈگری حاصل کی. اورباپ بیٹی کی ایک ساتھ ڈگری لینے پرکنوکیشن کی رونقیںبھی دوبالا ہوگئیں.