Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مولانا الیاس

شیئر کریں:

دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جوکہ دیار غیر میں رہنے کے باوجود اپنے ملک کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز دوبئی میں چترال کے معروف سماجی شخصیت اور اورسیز چترالیز ویلفےئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ظفر کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں دوبئی میں مقیم چترالی باشندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نظارولی شاہ ، ظفر الدین و دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا الیاس نے کہا کہ بیرون ملک مقیم چترالی خصوصا دوبئی میں رہنے والے چترال کے باسیوں کی علاقے سے محبت اور خلوص کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔جو ہر ٓانے والوں کی استقبال کے ساتھ دیارغیر میں رہتے ہوئے چترال کے ہر خوشی اور غمی میں کسی نہ کسی صورت شریک رہے ہیں۔ جنکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ تحصیل ناظم نے خصوصی طور پر حاجی محمد ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمندر پار رہتے ہوئے چترال کے ہر خوشی اور غم میں شریک رہا ہے ۔ جبکہ قدرتی آفات ہو یا ذاتی مصائب کا شکار ہر چترالی کے ساتھ انھوں نے تعاون کا ہاتھ بڑھا تے آیا ہے ۔ جوکہ ان کی اپنے علاقے کے ساتھ دلی محبت کا واضح ثبوت ہے ۔ انھوں نے بہترین مہمان نوازی پر حاجی ظفر و دیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ حاجی محمد ظفر نے تحصیل ناظم اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمد ید کہا اور چترال کے بعض سلگتے ہوئے مسائل خصوصی طو ر پر لواری ٹنل کے کھلنے کے بعد ان کی مثبت اور منفی اثرات کے حوالے سے تحصیل ناظم کو خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ۔ حاجی محمد ظفر نے بعض مواقع پر چترال میں اُٹھنے والے مسائل اور چترال کے آمن کو سبوتاژ کرنے والی محرکات پر چترال کے عوام خصوصا علماء کرام کی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال کے آمن و آمان اور بھائی چارے کو کسی صورت بھی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ انھوں نے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے زریعے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دینے پربھی زور دیا۔

tehsil nazim chitral molana ilyas visit dubai
اس سے قبل چترال کے معروف شخصیت شہزادہ صلاح الدین آف نغر کے ساتھ بھی دوبئی میں مقیم چترالی باشندوں کی ایک نشست ہوئی ۔ جس کا اہتمام حاجی محمد ظفر نے کیا تھا۔ اس موقع شہزادہ جمال الدین ، ظفر الدین ، نظار ولی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔ شہزادہ صلاح الدین نے دوبئی میں مقیم چترالیوں اور خصوصی طور پر حاجی محمد ظفر کا شکریہ اد ا کیا۔ کہ وہ چترال کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر دوبئی آنے والے چترالیوں کی بھر پور خدمت اور نشست کا اہتمام کرتے ہیں جو انکی اپنے علاقے کے ساتھ والہانہ محبت کا ایک ثبوت ہے ۔

haji zafar dubi with shahzada salahuddin2

haji zafar dubi with shahzada salahuddin


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
4695