Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قدرتی آفات کے نقصانات پر موجودہ صوبائی حکومت نے چترال کے عوام کو نظر انداز کئے رکھا۔۔خدیجہ سردار

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار نے کہا ہے کہ اے این پی ہمیشہ سے خواتین اور مردوں کی برابری پر یقین رکھتی ہے اور خواتین کوعملی سیاست میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرنے کا سہرا فخر افغان باچاخانؒ کے سر ہے جنہوں نے خدائی خدمتگار تحریک کے ذریعے خواتین کو میدان عمل میں نکلنے کی تعلیم دی ‘خدائی خدمتگاروں میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے ‘ خواتین کو حقو ق دئیے بغیر کوئی بھی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا ‘ انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے چترال کی ترقی کیلئے قابل قدر خدمات انجام دیں اور وہاں کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ،انہوں نے کہا کہ بارشوں ،سیلاب اور قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر موجودہ صوبائی حکومت نے چترال کے عوام کو نظر انداز کئے رکھا جبکہ اے این پی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کی داد رسی کی اور حتی الوسعی متاثرین کی خدمت جاری رکھی ، خدیجہ سردار نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے ہی صنفی امتیاز کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ‘ اور آج بھی ہماری ماؤں بہنوں کو ہماری جدوجہد سے اتفاق ہے اوروہ اے این پی پر اعتماد کرتی ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے نہ صرف خواتین اپنے پیرو ں پر کھڑی ہوئیں بلکہ معاشرے کی ایک فعال اکائی کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں ، انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ پختون قوم کے بہتر مستقبل کیلئے پارٹی قائد اسفندیار ولی خان اور اے این پی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔


شیئر کریں: