Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان یونیورسٹی بورڈ نتائج کااعلان، چترال کے حنیف علی کی مجموعی طور پربورڈ میں تیسری پوزیشن

شیئر کریں:

آغا خان یونیورسٹی-ایگزامینیشن بورڈ(اے کے یو-ای بی) کے ثانوی اور اعلی ثانوی اسکول سرٹیفیکیٹس (ایس ایس سی اورایچ ایس ایس سی) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ ایس ایس سی کے طلبا میں کامیابی کی مجموعی شرح 95.6 فیصد رہی جس میں 45.8 فیصد طلبا نے ‘اے’ گریڈ یا اس سے بہتر گریڈز حاصل کیے۔
ایچ ایس ایس سی کے طلبا میں کامیابی کی مجموعی شرح 97 فیصد رہی جن میں سے 51.4 طلبا نے ‘اے’ یا اس سے بہتر گریڈ حاصل کیے۔
پاکستان بھر کے اسکولوں میں ایچ ایس ایس سی میں آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول چترال کے حنیف علی نے مجموعی طور پر تیسری اورآغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گلگت کے دانش علی نے پری میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ(اے کے یو-ای بی)نے ثانوی اور اعلی ثانوی اسکول سرٹیفیکیٹس کے اپریل اور مئی 2019 میں منعقدہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

HSSC Position Holders Picture AKU EB

اس سال اے کے یو-ای بی نے 84 مضامین میں طلبا کی اسیسمنٹ کی جس کے لیے ملک بھر میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ اس موقعے پر بات کرتے ہوئے اے کے یو-ای بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد جیوا نے کہا کہ اے کے یو ایگزامینیشن بورڈ پاکستان میں جانچ کے نظام میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ اے کے یو-ای بی، قابل اعتماد، درست اور شفاف جانچ کے نظام، تعلیمی ادارو ں میں موجود اساتذہ کی معاونت کے ساتھ ساتھ، شفاف اور منصفانہ امتحانات کے انعقاد کے ذریعے معیار کو یقینی بناتا ہے۔ اس سال نئے اسکولز نے بھی بہترین پوزیشنز حاصل کی ہیں. پی ای سی ایچ ایس گرلز اسکول کی دعا فاطمہ نے 1100 میں سے 1039 (94.5 فیصد)نمبرز لے کر ایس ایس سی امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کی۔دعا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، ”میں بے حد خوش ہوں؛ مجھے اچھی امیدیں تھیں لیکن مجھے یقین آج آیا ہے کہ میں یہ کر سکتی ہوں۔ میں مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں کیوں کہ میرے ملک کے صحت عامہ کے نظام کو بہت توجہ کی ضرورت ہے.بی۔وی۔ایس پارسی ہائی اسکول، کراچی کے محمد مصعب نیازی نے 1100 میں سے 1027 (93.4 فیصد)نمبرز لے کر ایس ایس سی امتحانات میں دوسری جبکہ آغا خان اسکول کھارادر، کراچی کی مصباح شیخ نے 1100 میں سے 1024 (93.1 فیصد)نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول، کراچی کی فضا رباب نے 1100 میں سے 1041 (94.6 فیصد)نمبرز لے کر ایچ ایس ایس سی امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کیا۔
SSC Position Holders Picture AKU EB
حبیب گرلز اسکول، کراچی کی سیدہ حوریہ عباس نے 1100 میں سے 1027 (93.4 فیصد)نمبرز لے کر ایچ ایس ایس سی امتحانات میں دوسری جبکہ آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول، چترال کے حنیف علی نے 1100 میں سے 1017 (92.5 فیصد)نمبرز لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گلگت کے دانش علی نے پری میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اے کے یو-ای بی کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اسیسمنٹ ڈاکٹر نوید یوسف نے کہا کہ میں امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اپنے تمام طلبا کو یہ نصیحت بھی کرنا چاہتا ہوں کہ وہ محنت اور جدوجہد جاری رکھیں اور اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے ہر مشکل سے لڑنا سیکھیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ جو کامیابی انکساری، ایمانداری اور ہمدردی سے محروم ہوتی ہے وہ فائدے سے زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس مضبوط تعلیمی بنیاد کے ساتھ آپ مستقبل میں شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
24281