Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے معروف درسگاہ لینگ لینڈ سکول کوکسی صورت پرائیویٹائزہونے نہیں‌دینگے…مولاناچترالی

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین) ممبرقومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے . کہ چترال کے معروف تعلیمی ادارہ لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج ضلعی حکومت کے زیر انتظام چترال کے متوسط طبقے کے بچوں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے . اور اس تعلیمی ادارے سے پڑھے ہوئے چترالی قوم کے بچے ملک اور بیرون ملک اعلی عہدوں پر کام کررہے ہیں . لیکن اب سننے میں آ رہا ہے . کہ اس تعلیمی ادارے کو چترال کے عوامی نمایندگان کو اعتماد میں لئے بغیر پرائیویٹائز کرنے کا عمل جاری ہے . اور 29 جولائی کو باقاعدہ پر طور اسے پرائیویٹائز کیا جائے گا .

چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا چترالی نے کہا . کہ اس سکول کو چترال کے ممبران اسمبلی اورضلعی حکومت سے مشاورت کے بغیر پرائیویٹائز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی . اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا . انہوں نے کہا . کہ ضلعی حکومت اور ممبران اسمبلی سے مشاورت کے بغیر اسے پرا ئیویٹائز کرنے کے سنگین نتائج نکلیں گے . انہوں نے کہا . کہ چترال میں یہ واحد تعلیمی ادارہ ہے . جہاں سے غریب اور متوسط طبقے کے بچے تعلیم حاصل کر رہے . یہ عمل اشرافیہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی . اس لئے اس تعلیمی ادارے کو متوسط طبقے کیلئے شجر ممنوعہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے . جسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
24279