Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش، پولیوکے خلاف قطرےپلوانے سے انکاری پربچوں‌کے والد کو جیل بھیج دیا گیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش کے نواحی گاوں‌جنجریت میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری پر بچوں کے والد کو جیل بھیجدیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی خان نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ جنجریت کے رہائشی نداالرحمن ولد حبیب الرحمن کو مختلف ذرائع سے بار بار درخواست کی گئی کہ وہ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلوانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ مگر انھوں نے کسی صورت ماننے سے انکارکیا تو مجبوراانھیں سیکشن 2-13 دی ویسٹ پاکستان ویکسینشین آرڈیننس 1958 کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام عوام کو متبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف قطرے نہ پلوانا ریاست کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے ۔ لہذا کسی کو بھی ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو عمر بھر کے معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے خلاف قطرے پلوانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
16736