Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ دیر لوئرنے 40.8 میگا واٹ بجلی کی سپلائی شروع کر دی…ترجمان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا، صوبے میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مختلف مقامات پر چھوٹے چھوٹے ہائیڈل پاور پراجیکٹ بنارہی ہیں،کوٹو ہائیڈروپراجیکٹ دیر لوئر نے 40.8 میگا واٹ بجلی سپلائی شروع کر دی ہے. صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہینڈ آوٹ کے مطابق اسی منصوبے سے صوبہ سالانہ 205 GWH بجلی پیدا کریگاجس سے ملک میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی،اور اس منصوبے سے صوبے کو سالانہ 1970 ملین روپے آمدن بھی حاصل ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22864