Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں تعلیم کے فروع کیلئے کوشان ادارہ ”روز” کی طرف سے پی ایچ ڈی سکالرشپ کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں فروغ تعلیم کے لیے کام کرنے والا ادارہ ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن (ROSE) چترال نے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کے فرزند ارجمند پی ایم ایس آفیسر شہید خالد بن ولی جو گذشتہ ستمبر کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوئے تھے ، کے نام سے پی ایچ ڈی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کردیا ہے۔ ROSE کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسکالرشپ صرف چترالی طلباء و طالبات کے لیے ہے۔
اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والوں سے انٹرویو لیا جائے گا اور کامیاب امیدوار کے لیے پہلے سمسٹر داخلہ فیس اور ٹیوشن فیس ادارے کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔ دوسرے سمسٹر سے امیدوار ٹیوشن فیس کے 80 فیصد ادائیگی سے مستثنی ہوگا۔ البتہ امیداورکو دوسرے سمسٹر سے 80 فی صد اسکالرشپ اس وقت تک ملتا رہے گا جب تک وہ یونیورسٹی کی طرف سے مطلوبہ پوزیشن حاصل کرتا رہے گا۔ اس مخصوص اسکالرشپ کے لیے امیدوار صرف رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں داخلے کے اہل ہونگے اور اسی یونیورسٹی کے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

اس اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 5 جولائی 2019 ہے ، امیدواروں سے انٹرویو 14 جولائی 2019 کو لیا جائے گا۔ درخواست فارم نیچے دئے گئے لنک سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے اور بذریعہ ڈاک/ کورئیریا دستی بھیجے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے شہیدخالد بن ولی کے نام سے اسکالرشپ شروع کرنے کا اعلان ROSE کے چئیرمین ہدایت اللہ نے مرحوم کی یادمیں ایک تعزیتی کانفرنس میں کیا تھا۔
……………………………..
[embeddoc url=”https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2019/06/rose-form-new.pdf” download=”all” viewer=”google”]


شیئر کریں: