Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی اینڈ ڈبلیوڈویژن چترال کے ڈویژنل اکاونٹنٹ کو فوری طور پرہٹایا جائے..چترال کنٹریکٹرایسوسی ایشن

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کنٹریکٹر ایسو سی ایشن چترال نے ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈویژنل اکاؤنٹنٹ سی اینڈ ڈبلیو چترال کو فوری طور پر چترال سے تبدیل کرنے اور ان کے خلاف انکوائری کرکے بڑےپیمانےپر کرپشن کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے . جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں صدر کنٹریکٹر ایسو سی ایشن نور محمد, فضل الرحمن , حاجی محمد خان , امیراللہ , امان اللہ جاوید اختر, و دیگر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا , کہ ماہ فروری سے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ چترال میں ڈوئژنل اکاونٹںنٹ عمران کو تعینات کیا گیا ہے . تب سے اس شخص کے ہاتھوں تمام ٹھیکہ داروں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے . اور کوئی بھی جائز بل بغیر رشوت کے پاس نہیں ہو رہا . جبکہ رشوت دے کر ناجائز کام بھی کئے جاتے ہیں . موصوف مہینے میں صرف تین دن رشوت سمیٹنے کیلئے چترال آتے ہیں . باقی دنوں‌دفتر سے غائب ہوتے ہیں‌.

انہوں نے کہا . کہ یہ شخص کرپشن اور بد دیانتی کےعلاوہ لوگوں کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آنے میں بھی انتہا کرتے ہیں . اور اخلاقیات کو اپنے قریب پھٹکنے نہیں دیتے . یہی وجہ ہے کہ چترال کے شریف لوگ خصوصا ٹھیکہ دار برادری ان کے نامناسب رویے اور کرپشن سے تنگ آچکے ہیں .

انہوں نے کہا. کہ موصوف ببانگ دھل اس بات کا اقرار کرتے ہیں . کہ بل پاس کرنے کیلئے جو اضافی رشوت وہ وصول کرتے ہیں اس میں بالائی آفیسران کا بھی حصہ ہے . اور رشوت نہ دینے کی صورت میں مختلف بہانوں سے بل میں کیڑے نکال کر واپس کرتے ہیں . انہوں نے کہا . کہ اکاؤنٹ سیکشن ایک مکمل گینگ بن چکا ہے . جسے تبدیل کئے بغیر ٹھیکہ دار برادی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے . انہوں نے کہا . کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کا دعوی کرتے نہیں تھکتی , جب حقیقت یہ ہے . کہ اب بھی کھلے عام کرپشن موجود ہے . جس کی مثال مذکورہ اکاونٹنٹ کی صورت میں ہمارے سامنے ہے . اور ان کے کرپشن سے متعلق کئی واضح ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں . کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کہا . کہ فوری طور پر اس اکاونٹنٹ کو سیٹ سے نہیں ہٹایا گیا . تو چترال میں بھر پور احتجاج کیا جائےگا. اور امن و امان کامسئلہ پیدا ہو گا . جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور اے جی آفس خیبر پختونخوا کےآفیسران پر ہوگی . انہوں نے اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا سے مذکورہ اکاونٹنٹ کے خلاف انکوائری کرنے اورانھیں فوری طور پرچترال سے تبادلے کا مطالبہ کیا .
chitral contractor association press confrence2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22351