Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تمام پولوگراونڈز سے تجاوزات ہٹایا جائے…شہزادہ سکندرالملک

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے اپر اور لویر چترال کے طول وعرض میں واقع پولو گراونڈوں سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کو تحریر ی طور پر درخواست دے دی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان تجاوزات کو ہٹاکر پولو گراونڈ ز (جنالی)کو اپنی اصلی حالت میں لانا علاقے میں پولو کے کھیل کی ترقی کے لئے ناگزیر ہوگئی ہے۔ درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض پولو گراونڈز ان تجاوزات کی وجہ سے یا تو بند ہوگئے ہیں یا ان کے رقبے میں کمی آگئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پولو ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایم پی اے وزیر زادہ نے پولو گراونڈز کی بحالی وترقی کے لئے جو فنڈز ریلیز کرادی ہے،ان کی بروقت اور صحیح استعمال کے لئے تجاوزات کا فوری طور پر ہٹا نا نا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولو چترال میں سیاحت کی ترقی اور اس کے منفرد ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ممدومعاون ہے۔
sonoghur pologround upper chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
28113