Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک آرمی اورچترال سکاوٹس کے زیراہتمام آرندو میں فری میڈیکل کیمپ، کمانڈنٹ نے دورہ کیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاک آرمی اورچترال سکاوٹس کے زیر اہتمام آرندو میں‌فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا.جس میں‌چترال سکاوٹس ہسپتال کے ڈاکٹروں‌کے ساتھ ڈی کیوہسپتال چترال کے ڈآکٹروں‌نے بھی حصہ لیا. اس کیمپ میں‌ چھ سو سے زائد مریضوں‌کامعائنہ اور فری میڈیسن فراہم کی گئی . جن میں مردوخواتین اور بچے شامل تھے.
کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا . مستحق افراد میں‌راشن پیکج تقسیم کی اور علاقے کے عمائدین سے بھی ملے. ان کے مسائل سنے. اوران مسائل کے حل کیلئے اپنی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی. چترال کے دورآفتادہ علاقے میں فری میڈیل کیمپ منعقد کرنے اور علاقے کے لوگوں‌کی خبرگیری پر شرکاء نے کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کیا.

بعدازاں‌کمانڈنٹ نے ایس آریس پی کی PATRIP پراجکیٹ کے تحت شروع کئے گئے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا . جن میں‌آرندو کے مختلف سکولوں‌ تعمیراتی کام اضافی کلاس رومزاور سولرپلانٹس کا بھی افتتاح‌کیا . اور سکول کے بچوں‌میں‌گفٹ اور مٹھائیاں‌تقسیم کی .
اس موقع پر مسز کمانڈنٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمل نے ایس آرایس پی کے تحت بننے والے ویمن ووکیشنل سنٹر کا افتتاح‌کیا.

chitral scouts and pak army free medical camp arandu 6

chitral scouts and pak army free medical camp arandu 7

chitral scouts and pak army free medical camp arandu 8

chitral scouts and pak army free medical camp arandu 4

chitral scouts and pak army free medical camp arandu 3

chitral scouts and pak army free medical camp arandu 2


شیئر کریں: