Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون کو سیلاب سے بچانے کیلئے این جی اوایکٹیڈ کی کوششیں قابل تحسین ہیں..ایورگرین سوسائیٹی

Posted on
شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹآئمز ) ایور گرین ویلفئیر سوسائٹی ایون کے چیرمین محکم الدین , جنرل سیکرٹری عتیق احمد اور ممبران نے قصبہ ایون کو سیلاب سے بچانے کیلئے این جی او(ACTED) ایکٹڈ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے . اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا . کہ علاقہ ایون 2015میں سیلاب سے شدید طور پر متاثر ہوا تھا. اور اس خوبصورت قصبے کا بڑا حصہ نالہ ایون کا سیلابی ملبہ دریا چترال کے بہاؤ کا راستہ روکنے کی وجہ سے ڈیم کی صورت اختیار کر گیا تھا . جس کے نتیجے میں ایون کا وسیع رقبہ سیلاب برد ہوا . اور اس علاقے کے مزید تباہی کے امکانات واضح تھے . انہوں نے کہا , گو کہ حکومتی سطح پر بھی سیلابی ملبے کو ہٹانے کیلئے کوشش کی گئی تھی . لیکن گذشتہ سال سے ایکٹڈ نے جس طرح کام کیا . وہ نہ صرف تعریف کے قابل ہےبلکہ دیگر اداروں کیلئے ایک مثال ہے . انہوں نے کہا . کہ ایکٹڈ نے ایون کے تین دیہات موڑدہ , تھوڑیاندہ اور درخناندہ کے درمیان متاثرہ زمینات کی دوبارہ بحالی کو ممکن بنانے کیلئے جس پروٹیکشن بند کا آغاز کیا ہے . وہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے . اس سے سیلاب سے تباہ شدہ ایریا کو دوبارہ قابل کاشت بنانے میں مدد ملے گی . انہوں نے کہا. کہ اس سے ایک طرف زرعی زمینات سےدوبارہ فوائد حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا . جبکہ دوسری طرف ایون کی خوبصورتی دوبارہ لوٹ آۓ گی . انہوں نے کہا. کہ نالہ ایون کے دھانے پر ملبہ ہٹانے سے اب سیلابی خطرات میں بہت کمی آئی ہے . اور دریائے چترال کے بہاؤ میں بھی تیزی آئی ہے . انہوں نے ایکٹڈ کے تمام ذمہ داروں کاشکریہ ادا کیا. اور مطالبہ کیا . کہ پروٹیکشن ورک کا جو کام شروع کیا گیا ہے .اس کو مکمل کیا جائے اور بڑے پتھروں کی یہ دیوار درخناندہ ایریا تک پہنچایا جائے .
ayun selab flood


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22354