Chitral Times

Oct 19, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گریڈ V اورVIII کی اسسمنٹ کےلئے پشاور بورڈ میں کنٹرول روم قائم، میٹرک امتحانات 20مارچ سے شروع ہونگے

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورنے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ گریڈ V اورVIII کی اسسمنٹ 2018 کے لئے پشاور بورڈ کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیاجارہاہے تاکہ طلباء ،والدین اورعام لوگوں کو سیع پیمانے پر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ مذکورہ کنٹرول روم،اسسمنٹ کے دوران 08 ،مارچ 2018 سے 14، مارچ 2018 تک صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک تمام متعلقہ افراد کو سہولیات فراہم کرے گا جبکہ مذکورہ کنٹرول روم سے فون نمبر091-9221401, 091-9222237 اور ای میل ایڈریس[email protected] کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔

دریں اثنا پشاور بورڈ نے میٹر ک امتحانات کیلئے دوبارہ ڈیٹ شیٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق میٹرک امتحانات 20مارچ سے شروع ہونگے۔


شیئر کریں: