Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

KFW – PPAF اورانٹریگیشن کے مشترکہ ٹیم کی استوربجلی گھر کا تفصیلی معائنہ، معیارکو سراہا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈ (PPAF)اورKFWکی مالی معاونت سے AKRSP کے زیرنگرانی استور گولین میں 136کلوواٹ اور گازین یارخورن میں 306کلوواٹ کے حامل بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ان کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز KFWکی ایک ٹیم جس میں Ms. Maja Bott،Dr. Thilo Heibegerاور شوکت علی شامل تھے کے ہمراہ PPAFاور Integration Company کے وفد نے استور گولین کا دورہ کیا۔وفد میں PPAF کی طرف سے نفیس احمد، اقبال میمن، انجینئر افتاب، نعیم اور integrationکی طرف سے Dr.Ulric Fringe، Country Directorانجینئرشیر خان، کاشف،فضل حق جبکہ AKRSPکی طرف سے RPM سردارایوب اورمنیجر انجینئر نگ سیکشن جہانزیب شامل تھے۔ مہمانوں کی آمد پر گولین کے عوام نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

تینوں اداروں کے وفود نے سب سے پہلے Intakeسے لیکر پاؤر ہاوس تک پروجیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا، پروجیکٹ کے تعمیری معیار کو بے حد سراہا۔ تفصیلی معائنے سے فارغ ہوکر وفد نے استور گولین کے دیہی تنظیما ت کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد تنظیم کے منیجرفضل اعظم نے مہمانوں کو گولین آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے لئے ایک اعلیٰ میعار کے بجلی گھر بنانے میں مدد دینے پر پوری گاؤں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ پھر تنظیم کے صدر سفیراللہ نے گاؤں کے تنظیمی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی، بجلی گھر کی ضرورت و افادیت، ماحول اور خصوصاً خواتین کی صحت اور معاشی ذندگی پر اس کی مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ اور ساتھ ساتھ بجلی گھر کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے مختلف مشکلات سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ اور کہاکہ اس طرح کے معیاری بجلی گھر کے بننے سے گاؤں میں معاشی ترقی کا حصول ممکن ہوگا اور نوجوان مردو خواتین کو چھوٹے موٹے کاروبار کے مواقع میسر ہونگے۔ اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ چونکہ گولین کو صوبائی حکومت کی طرف سے ٹورسٹ زون قرار دیا جاچکا ہے اور گاؤں میں پائیدار اور طاقتور بجلی گھر کے ہونے سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

علاوہ ازیں مہمانان نے پاؤر کمیٹی سے بجلی گھر کو بہترین اور پائیدار طریقے سے چلانے کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شنید کی۔انھوں نے استور گولین کے عوام اورAKRSPکے کام کی تعریف کی اور بتایا کہ اس کے سول سٹرکچرز چالیس سال کے حساب سے ڈیزائن کئے گئے ہیں اس لئے یہ لمبے عرصے تک لوگوں کو بجلی مہیا کرے گی۔ لیکن اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کو پائیدار طریقے سے چلانے کے لئے بھی ایک بہترین طریقہ کار وضع کرنا ہوگا اوراس سلسلے میں KFW – PPAFاور AKRSP آئندہ بھی تنظیمات کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

اس کے بعد KFWوفد کی خاتون ممبر Ms. Maja Bottگاؤں کی خواتین تنظیمات کے ممبران سے علیحدگی میں ملاقات کی۔ خواتین نےKFW – PPAFاور AKRSPکا شکریہ ادا کیا۔ اور بتایا کہ اس بجلی گھر سے سب سے زیادہ گاؤں کے خواتین کو فائدہ ہوگا اور بجلی سے چلنے والی مشینوں کے استعمال سے ایک طرف ان پر کام کا بوجھ کم ہوگا تو دوسری طرف ان کے صحت پر بھی اس کی مثبت اثرات رونما ہونگے۔ علاقے خواتین نے مہمان کو اپنی مختلف مسائل اور ضروریا ت سے متعلق آگاہ کیا۔پھر انہوں نے معزز مہمان کو خواتین کی سلائی سنٹر کا بھی دورہ کرایا۔
akrsp kfw mhp visit 2

akrsp kfw mhp visit 4

akrsp kfw mhp visit 5

akrsp kfw mhp visit 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21804