Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماں اوربچے کا ہفتہ کے سلسلے میں‌ اگہی واک، ہیلتھ سٹاف گھرگھرجاکرسیشن لینگی..ڈاکٹرسیف اللہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) چترال میں ماں اور بچے کا ہفتہ پیر کے روز آگہی واک سے شروع ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی پارٹیوں کے قائدین ، سرکاری آفیسران ، سماجی تنظیمات کے نمایندگان اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نیشنل پروگرام آفیسر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ مادر اینڈ چائلڈ ویک کے دوران چترال میں 463ایل ایچ ڈبلیوز اور 22 لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز گھر گھر جاکر سیشن لیں گی ۔ اور حاملہ و زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق انہیں آگہی دین گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گھر گھر آگہی کا یہ سلسلہ 30 نومبر تک جارہی رہے گا ۔ اور بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ کہ کوئی بھی حاملہ خاتون اور زچہ و بچہ ان معلومات و ہدایات سے محروم نہ رہے ۔ انہوں کہا ۔ کہ یہ ہفتہ ہمیشہ سے اچھے نتائج دیتا آرہا ہے ۔ کیونکہ ہماری پوری سٹاف اس سلسلے میں بھر پور تیاری کرتی ہے ۔
mother and child week chitral walk 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28982