Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اکرام حسین ایڈوکیٹ بلا مقابلہ دوسری بار دروش بار ایسو سی ایشن کے صدرمنتخب

شیئر کریں:

دروش( چترال ٹائمزرپورٹ) اکرام حسین ایڈوکیٹ دوسری بار بلا مقابلہ دروش با ر ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں‌۔جبکہ دوسرے عہدیداروں‌میں‌شیرافضل نائب صدر، شیر بہادر جنرل سیکریٹری ، حسین احمد فنانس سیکریٹری ، میراعظم جوائنٹ سیکریٹری ، اعجازالحق پریس سیکریٹری، زمردشاہ لائبریرین جبکہ شفقت حسین اورفضل مولا ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہوگئے ہیں‌. نومنتخب صدرنے ایک پریس ریلیز میں‌ کہا ہے کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور تمام وکلا جنہوں نے مجھ پر اعتمادکا اظہار کیا ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں تمام وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے کام کروں گا۔اکرام حسین کا مزید کہنا ہے کہ بار کونسل کے اصول و قوانین پر ہر صورت عمل کرنے اور بلا امتیاز خدمت کرنے کی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ میری زندگی کا مشن ہے کہ وکلا کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل بھی حل کرنے کی جدو جہد جاری رکھوں گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20485