Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان کی آمد، چترال کے یوٹیلٹی سٹورز خالی، رمضان پیکج سے محروم رہنے کاخدشہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)رمضان المبارک کی آمد آمد ہے مگر گزشتہ ایک سال سے چترال کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیائے خوردنوش ناپید ہیں۔چینی گھی،بیسن،آٹا اور دالیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صارفین بازار سے مہنگے داموں غیرمعیاری اشیائے خوردنوش خریدنے پر مجبور ہیں۔حکومت نے رمضان کے لئے 2ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے مگر یوٹیلیٹی سٹورز چترال تاحال ان سامان سے خالی ہیں۔دوسری طرف ملک کے دیگر ریجن کی طرح چترال کے سٹورز بھی بند ہیں اور ملازمین اسلام آباد میں یکم مئی سے اپنے مطالبات کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔چونکہ چترال میں اشیائے صرف اور خصوصاً معیاری اشیاء عام مارکیٹ میں عدم دستیاب ہیں اور اگر رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء صرف دستیاب نہ ہو توروزہ داروں کے لئے بہت مشکل ہوگا۔عوامی حلقوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کےبدحال ملازمین کا مسئلہ حل کرنے اور تمام اسٹوروں پر خاص کرکے وہ سامان اوراشیا ء خورنوش جن پر حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان کررکھا ہے فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21811