Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواحکومت کا پیسکوکی طرز پراپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے قیام کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں اپنے وسائل سے پیداہونے والی بجلی کی ترسیل کے لئے پیسکوکی طرز پر اپنی ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اورآئینی طورپر نیپرا سے مذکورہ کمپنی کے قیام کے لئے لائسنس کے حصول اوردیگرلوازمات پورے کرنے کے لئے باقاعدہ طورپر پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔رواں سال صوبے میں تعمیر ہونے والے4 پن بجلی گھروں کی پیداکردہ74میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے منسلک کردی جائے گی جس سے صوبے کومجموعی طورپرسالانہ1.9بلین روپے کی آمدن ہوگی۔صوبے کے صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے تجرباتی طورپر پیہورپن بجلی گھر سے پیداہونے والی 18میگاواٹ بجلی صنعتی شعبے کو سستے داموں فروختگی کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کا 30واں بورڈ آف ڈائریکٹرزکااجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈ صاحبزادہ نثارمحمد خان منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئرسرفرازدرانی،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخترسعیدترک،ڈپٹی سیکرٹری ہوم اکمل خٹک،پیڈوچیف ایگزیکٹو انجینئربہادرشاہ،عبداللہ شاہ،فواداسحاق،ارباب خداداد،مصورشاہ،عبدالصدیق،ڈاکٹرحسن ناصراورجنرل منیجرہائیڈل انجینئرزاہداخترصابری نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ توانائی کے ذیلی ادارے پیڈوکے انتظامی امورپر سیر حاصل بحث کی گئی اورفیصلہ کیا گیاکہ آئندہ ایک دو روزمیں ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ایک ماہ میں اپنی سفارشات مرتب کرکے بورڈ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں پیڈوکے آئندہ مالی سال کے اخراجات کے لئے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ادارے کی سالانہ آڈٹ رپورٹس بروقت پیش نہ کرنے پربورڈ ممبران نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ افسران کو خبردارکیا کہ ماہ اگست تک تمام آڈٹ رپورٹس مرتب کرکے پیش کی جائیں۔ ادارے کے مستقل سربراہ پیڈوچیف ایگزیکٹوکی تقرری کاعمل فوری شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبے کی اپنی ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن کمپنی کے قیام پرزوردیتے ہوئے معاملے کوٹیکنیکل کمیٹی میں زیرغورلاکررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال درال خوڑسے 36.6میگاواٹ ،رانولیاسے 17میگاواٹ،پیہورسے18میگاواٹ اورمچئی بجلی گھروں سے2.6میگاواٹ پیداکردہ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔اجلاس کے آخرمیں چیئرمین پیڈوبورڈنثارمحمد خان نے پیڈواوراسکے بورڈ کو مزید مضبوط بنانے اورتمام فیصلے میرٹ پر کرنے پرزوردیتے ہوئے سپیشل ریفارمز اینڈ ریسٹرکچرنگ کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیااورکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورمشیرتوانائی کے ساتھ مشاورت کرکے ادارے کو صوبے کاموثرخودمختارادارہ بنایاجائے گا۔
Pedo Board meeting 23.04.19 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21417