Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے گزشتہ نو ماہ سے بند واجبات کیلئے 2ارب روپے کی منظوری دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(سی ایم لنکس) بلین ٹری سونامی میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے خوشخبری، خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ نو ماہ سے بند مزدوروں کے 2 ارب روپے کے واجبات کی منظوری دیدی۔خیبرپختونخوا میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد محکمہ جنگلات کو صوبہ بھرمیں 10 کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے تاہم منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کیلئے محکمے نے کام جنوری 2019 میں ہی شروع کر دیا۔ منصوبہ تو کامیابی سے جاری رکھا گیا لیکن مزدور سرکاری فنڈز منظور نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق حکومت کی جانب سے 2 ارب روپے منظور کر لیے گئے ہیں۔پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزدوروں کا خیال رکھنا چاہیے اور پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی حق ادا کر دینا چاہیے۔ 2 ارب روپے منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے جبکہ سالانہ ہدف پورا کرنے کیلئے وفاق سے مزید 3 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کی کامیابی کے بعد صوبے میں جنگلات 25 فیصد سے بڑھ کر 26.6 فیصد جبکہ ملکی سطح پر 5 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔


شیئر کریں: