Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ پولیس کی انتہائی کامیاب کاروائی ،40کلوگرام چرس اور4کلوافیون برآمد، ملزمان گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائند ہ چترال ٹائمز ) چترال کے جوانسال ڈی پی او کپٹن (ریٹائرڈ ) فرقان بلال نے منشیات اور خصوصاً کے کاروبار کے خلاف اعلان جہاد کرتے ہوئے ضلع بھر میں کریک ڈاون شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ایک اہم کامیابی اس کو گرم چشمہ کے مقام پر مل گئی جہاں افغانستان کے راستے کو استعمال کرتے ہوئے چرس کی ایک بری مقدار چترال سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ لوٹ کوہ کے ایس ڈی پی اوعبدالستار سرکل لٹکوہ کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ ایس آئی علی احمد نے کاروائی کرکے ملزمان160خوش دیارولد دنیاراورظفر احمد ولد خوش دیار سکنہ میردین گبور کے قبضے سے 40 کلو 873 گرام چرس اور 4 کلو 366 گرم افیون برامد کئے اورملزمان کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او چترال کی خصوصی ہدایت پر چترال بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہے جس کے بنا پر مختلف تھانوں کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا ا تنگ کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتار یاں عمل میں آنے والی ہیں جس کے بعد چرس کے مکروہ دھندے میں ملوث گینگ کا قلع قمع ہوسکے گا۔ چترال کے سیاسی،سماجی حلقوں نے ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال اور چترال پولیس کے اہلکاروں کو کامیاب کاروائیاں کرنے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17239