Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی لوئر اوراپر چترال کیلئے کابینہ تشکیل، سجاد احمد صدرلوئراوررحمت غازی صدراپرچترال مقرر

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کی طرف سے جاری دو الگ الگ نوٹفیکشن کے ذریعے پی ٹی آئی لوئیر اوراپرچترال کے نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
جنرل سیکریٹری ملاکنڈ ریجن کی دستخط سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق رحمت غازی کو اپر چترال کیلئے صدر، معراج خان سینئر نائب صدراورآفتاب ایم طاہر کوجنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ دیگر عہدیداروں میں احسان اللہ ومیر جمشید احمد نائب صدور، ذولفی ہنر شاہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، سرورالدین ڈپٹی جنرل سکریٹری مستوج تحصیل، قائم خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری موڑکہو تحصیل، بابرفنانس سیکریٹری اورمختارانفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں


اسی طرح لوئیر چترال کیلئے سجاد احمد صدر، سرتاج احمد خان سینئرنائب صدر اورفیصل صلاح الدین جنرل سیکریٹری چنے گئے ہیں۔باقی عہدیداروں میں آمین الحسن اورشفاع الرحمن نائب صدور، محمد یعقوب خان ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، رحمن علی شاہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری چترال تحصیل، نثاردستگیر ڈپٹی جنرل سیکریٹری دروش تحصیل،شجاع فنانس سیکریٹری اورآمین الرحمن انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں نومنتخب عہدیداروں کے انتخاب کے وقت پی ٹی آئی کارکنان نے لوئیر چترال سے سرتاج احمد خان کو بطورصدرچناو کے بعد حتمی نوٹفکیشن کیلئے ملاکنڈ ریجن بھیج دیا گیا تھا۔ جہاں سرتاج احمد کے بجائے اب سجاد احمد کو صدرمنتخب کیا گیا ہے۔

یہاں ایک اوربات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں نوٹفیکشنز میں ایک ماہ بعد یعنی 25 مئی 2020کی تاریخ ڈالی گئی ہے۔

pti upper chitral new cabinet
pti lower chitral new cabinet 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34756