Chitral Times

May 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

MPA وزیرزادہ، شہزادہ سکندرالملک اورچیرمین CCDN سرتاج احمد کاBLSO آفس کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) MPA وزیر زادہ ،شہزادہ سکندر الملک ،CCDN کے چیرمین سرتاج احمد ،ممبر تحصیل کونسل علاؤ الدین عرفی ،سابق ڈسٹرکٹ ممبر محمد وزیر ،PTI یوتھ ونگ کے صدر شامل تھے نے گزشتہ دن بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے دفتر کا دورہ کیا . منیجر BLSO شیر افضل نے ادارے کے بارے میں انھیں بریفنگ دی ۔انھوں نے کہا کہ ادارے کا سب سے بڑا سرمایہ علاقے کے عوام ہیں جو ہر مشکل وقت میں ادارے کے ساتھ دیتے آئے ہیں۔BLSO اپنی بساط کے مطابق علاقے میں خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔انھوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ PTI کے گذشتہ حکومت میں لیڈران اور خاتون ممبر صوبائی اسمبلی نے ادارے کا دورہ کیا تھا اور علاقے کے عوام ان کا فقید المثال استقبال کیا ۔اس موقع پر قائدین نے تعاؤن کا یقین دلایا لیکن پانچ سالوں کے دوران انھوں نے کبھی پیچھے موڑ کر بھی نہیں دیکھا جس سے ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے اور اب ہم موجودہ قیادت سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاؤن کرینگے ۔ممبر تحصیل کونسل مستوج علاؤ الدین عرفی کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ BLSO ایک قابل قدر ادارہ ہے اس کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے جو بھی اس کے ساتھ تعاؤن کرے گا ہم اس کے مشکور رہیں گے یہ ادارہ سیاست ،مسلک اور لسانیت سے بالاتر ہو کر کوگوں کی خدمت کر رہا ہے ۔
محمد وزیر کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگ BLSO کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو محدود وسائل کے باوجود علاقے کی خدمت کر رہی ہے اور علاقے کے زیادہ تر لوگ اس پر بھروسہ کرتے ہیں ۔یہ واحد LSO ہے جس کی مثال دی جاتی ہے ۔

سرتاج احمد نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے بڑے ادارے علاقے میں اب بھی وہی کام کرتے ہیں جو دھائیوں سے کرتے آئے ہیں حالانکہ سوشل موبلائزیشن کی ذمہ داریاں LSOs کو منتقل کرنا چاہے تھا ۔ اب بھی بڑے NGOs جہاں جہاں LSOs موجود ہیں خود ہی موبلائزیشن کا کام کرتے ہیں جب کہ LSO یہ کا م بخوبی سر انجام دے سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اپر اور لوئر چترال میں ایک مضبوط نیٹ ورک بنانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں جلدی عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

شہزادہ سکندرالملک کا کہنا تھا کہ BLSO کو اپنی پا ئیدار ترقی کے لئے خود اقدامات کرنا ہو گا اس سلسلے میں وہ ان کی ہر ممکن مدد کرینگے ۔بحیثٰت ممبر ٹورزم کمیٹی وہ BLSO کو اعتماد میں لیکر کام کرینگے ۔

MPA وزیر زادہ کا کہنا تھا وہ خود LSO کا منیجر تھا انکی تربیت بھی LSO میں ہوئی ہے وہ BLSO کی تکلیف اچھی طرح جانتا ہے ۔لوگوں کی توقعات بہت زیادہ ہوتی ہے. لوگ سوچتے ہیں کہ ان کے پاس بہت بڑا سرمایہ ہے اور بڑی NGOs جو علاقے کے لئے ریسورس لیکر آتے ہیں وہ LSO کے ذریعے خرچ کرتے ہیں حالانکہ یہ ادارےLSOs کو بہت سے کاموں میں اعتماد تک نہیں لیتے جس سے LSOs کو نقصان پہنچ رہا ہے .انھوں‌نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں شہزادہ سکندرالملک ، سرتاج کو لیکر متعلقہ اداروں ،وزیر اعلی اور بڑی NGOs سے بات کرینگے کہ کم از کم جس علاقے میں پراجیکٹ ہو وہان کی سوشل موبلائزیشن LSO کو دے دیا جائے تاکہ LSOs کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بڑے ادارے سوشل موبلائزیشن کا کام خود کرنے کے بجائے LSOs کو سونپ دیں گے ۔

آخر میں چیرمین BLSO سید سردار حسین شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے ضلع کے قیام کے لئے ان کی کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
16245