Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

امین اللہ کا اعزاز، وفاق المدارس کے امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن

Posted on
شیئر کریں:

کراچی(محمد شفیع چترالی) چترال کے ایک قابل فخر فرزند امین اللہ بن کفایت اللہ نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان میں درجہ عالمیہ سال دوم (ڈبل ماسٹرز اسلامی علوم فائنل ائیر) میں 600میں سے579نمبر لے کر پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے چترالی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔لونکوہ تریچ سے تعلق رکھنے والے امین اللہ نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا عالمیہ سال دوم کا امتحان دے کر ملک بھر کے دینی جامعات کے9000طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جوکہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ امین اللہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے بزرگ استاذ مولانا مفتی نعمت اللہ چترالی کے بھتیجے ہیں۔
دریں اثناء کراچی میں مقیم چترالی علماء مولانا قاری فیض اللہ چترالی، مولانا قاری حبیب الرحمن، مولانا قاری حبیب اللہ، مولانا عنایت الرحمن، مولانا نظام الدین شاکر و دیگر نے مولوی امین اللہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔امین اللہ نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور والدین و اساتذہ کی دعاووں کاثمرہ قرار دیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
21872