Chitral Times

Dec 13, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ اپر چترال،امدادی اشیاء تقسیم

    November 30, 2018 at 7:35 pm

    چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے گزشتہ روز اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں شاگروم اور تریچ ویلی کا دورہ کیا دورے میں کمانڈنٹ نے گورنمنٹ پرائمری سکول شاگروم میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی. سکول کے پرنسپل, اساتذہ, علاقے کے عمائدین اور مختلف سکولوں کے بچوں نے کمانڈنٹ کا پرتباک استقبال کیا. بعدازاں مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان ملی نغمے, نعت خوانی, تقاریر اور بیت بازی کا شاندار مقابلہ ہوا. جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبأوطالبات میں انعامات تقسیم کیے اور سکول کےلیے بناۓ گۓ کمروں کا بھی افتتاح کیا.کمانڈنٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کے لوگ نہایت تعلیم یافتہ بااخلاق اور ذہین ھیں. حلانکہ چترال ایک پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود چترال کے بچے تعلیم کے جذبے سے سرشار ھیں. اور ان میں ٹیلینٹ ہے. کمانڈنٹ نے مختلف سکولوں سے آئے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور مزید محنت اور لگن سے پڑھائی کی ھدایت کی.
    بعدازاں کمانڈنٹ نے علاقے کے بزرگوں, بچوں اور غریب افراد میں گرم سویٹر, گرم کپڑے, کوٹ اور سکول کے بچوں میں اسٹیشنری کے سامان اور مٹھائیاں وغیرہ تقسیم کیے اور سکول کے ہر قسم کے مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چترال سکاؤٹس میں جب بھی بھرتی ہو جائے تو پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی.
    سکول کے پرنسپل, اساتذہ, بچے اور عمائدین نے کمانڈنٹ , پاک ارمی اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا اور پاک ارمی, چترال سکاؤٹس زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے.


  • error: Content is protected !!