Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف سی پی ایس اینڈ کالج چترال میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) قوم کے نونہالوں کی درست خطوط پراستوار کرنےاور تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کے لئے ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج چترال میں حسب ِ سابق امسال بھی اساتذہ کی ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے لئے اسلام آباد سے خصوصی طور پر اکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ایجوکیشن کنسلٹنٹ عائشہ خاور اور ان کی ٹیم کو بلایا گیا تھا ۔ ورکشاب میں تعلیم و تعلم کے جدید طریقوں سے اساتذہ کو اگاہ کیا گیا ۔

ورکشاب میں تدریس کے جدید اصولوں ، بہترین استاذ کی خصوصیات ، کلاس روم مجیجمنٹ ، سبقی منصوبہ بندی ، طالب علم ، استاذ اور والدین کے باہمی روابط و تعاون وغیرہ جیسے اہم تدریسی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں ساٹھ کے قریب خواتین اور مرد اساتذہ نے شرکت کی ۔ تمام شرکاء نے اس سیشین کو نہایت فائدہ مند اور قابل عمل قرار دیا.
fcps school training3


شیئر کریں: