Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتخابی فہرستوں‌میں‌ووٹ کے اندراج کیلئے 31 دسمبرتک کا ٹائم مقرر، الیکشن کمیشن آف پاکستان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام اضلاع میں عوام اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام دفاتر میں قائم مراکز معلومات و شکایات اور ضلعی الیکشن کمشنرز و رجسٹریشن افسران کے دفاتر کو 31 دسمبر تک ہفتہ اور اتوار کے ہفتہ وار سرکاری تعطیلات کے ایام میں بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ریجنل الیکشن کمشنر جاوید اقبال خٹک کی ہدایات کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں بھی فوری عمل درآمد کاآغاز کر دیا گیا ہے الیکشن ایکٹ مجریہ 2017ء کے سیکشن 27 کے مطابق اب انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جاسکتا ہے ایسے تمام رائے دہندگان جن کے نام انتخابی فہرستوں میں ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ کے مطابق درج ہیں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ایکٹ کی روشنی میں 31 دسمبر 2018 تک اپنے ووٹ اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق منتقل کروالیں ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے فارم نمبر 21 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ یا رجسٹریشن افسرو ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں،چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق درخواست گزار اپنے فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی اصل کاپی لازمی منسلک کریں اور ہر طرح سے مکمل فارم متعلقہ رجسٹریشن افسر و ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں سرکاری ملازم اور اہل خانہ (شوہر، اہلیہ اور بچے) اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ اسی پتہ پربھی کرواسکتے ہیں جہاں پر ملازمت کی وجہ سے عارضی رہائش اختیار کی گئی ہو واضح رہے کہ الیکشن رولز مجریہ 2017ء کے مطابق فارم نمبر 21 درخواست گزار بذاتِ خود جمع کروائے گا جبکہ دوسری صورت میں فارم اختیار نامہ کے ساتھ اپنے والد، والدہ، خاوند، بیوی، بیٹے، بیٹی کے ذریعہ بھی جمع کروایا جاسکتا ہے رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کیلئے ٹول فری 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں تمام اضلاع میں قائم مراکز معلومات و شکایات اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاترکی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے سوات کے ضلعی الیکشن کمشنر اعجاز احمد نے رائے دہندگان سے گزارش کی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2018 تک اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق یقینی بنائیں جس کیلئے الیکشن کمیشن کا ضلعی دفتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا اور وہ اپنی سہولت کا مطابق الیکشن آفس آکر مطلوبہ درستگی کرا سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16067