Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ پرائز ریویو کمیٹی کا اجلاس، اشیاء خوردونوش کے نئے ریٹ مقرر کردیے گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی نے اشیاء خوردونوش کے نئے ریٹ مقرر کردیے ۔ نئے ریٹ منڈی میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بنا پر مقرر کئے گئے ہیں ۔ جو اشیاء کی پرچوں فروخت پر لاگو ہوں گے ۔ پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کی زیر صدارت پرایز ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری ، اے ایف سی رحمت ولی ، مولانا شیر عزیز ، سید احمد خان ، صفت زرین ،مولانا عبدالسمیع ، صدر تجار یونین محمد ظفر اور مختلف کاروبار کے نمایندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چترال میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ بعض کاروباری افراد سرکاری نرخناموں کے مطابق اپنی اشیاء فروخت کرنے کی بجائے من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں ۔ اور ناجائز و غیر قانونی منافع خوری کر رہے ہیں ۔ جس کے باعث انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے آفیسران نرخناموں کو کنٹرول کرنے اور معیار کو برقرا ر رکھنے کیلئے مختلف اوقات میں بازار کی چیکنگ کر تے ہیں ۔ اور زیادتی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نرخنامے کا مقصد صرف اور صرف ہندسوں کا اُتار چڑھاؤ نہیں ۔ بلکہ حقیقی معنوں میں حکومتی نرخ پر عوام کو اشیاء فراہم کر ناہے ۔ اس لئے تمام کاروباری افراد اور نمایندگان یہ بات نوٹ کریں ۔ کہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ اور کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ اجلاس میں کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جبکہ بعض اشیاء کی سابقہ قیمتیں بحال رکھی گئیں ۔ اور طے شدہ نرخنامہ کے مطابق 280گرام روٹی کا وزن 10گرام کم کرکے 20روپے ،گوشت بڑا 300روپے , گوشت چھوٹا 500روپے کر دیا گیا ۔ اسی طرح چائے نمبر ایک کی قیمت 650 روپے مقرر کر دی گئی ۔ اجلاس میں مرغی فروشوں کو ہدایت کی گئی ۔ کہ وہ آیندہ مرغی وزن کے حساب سے فروخت کریں گے ۔جبکہ تھوک فروش فی کلوگرام مرغی 190روپے اور پرچوں فروش 210روپے فی کلوگرام فروخت کریں گے ۔ اور عوام کی طرف سے وزن کے بغیر مرغی فروخت کرنے کی شکایت کی صورت میں متعلقہ مرغی فروش کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی ۔ اجلاس میں کہا گیا ۔ کہ گیس کی قیمتوں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم اس کا ریٹ مارکیٹ سروے کے بعد مقرر کیا جائے گا ۔ اجلاس میں سویٹس کے ریٹ میں بھی اضافہ کیا گیا۔ جو کوالٹی نمبر ون اور ٹو کے حساب سے لاگو ہو گا ۔ تاہم اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ کیک پر ایکسپائری ڈیٹ کا ہونا اشد ضروری ہے ۔ تفصیلی نرخنامہ محکمہ فوڈ بہت جلد جاری کرے گی ۔


شیئر کریں: