Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی چترال بازار میں‌اشیاءضروریہ کی قیمتوں‌میں‌بے تحآشہ اضافہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی چترال بازارمیں روزمرہ کے اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے ۔کسی بھی دکاندار کے پاس نیا نرخ نامہ اویزان نہیں، عام دکانداروں‌کے ساتھ قصائی بھی اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں۔ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی قصائی دکانیں دن گیارہ بجے سے قبل ہی بند کر کے رفوچکر ہوتے ہیں اور پورے ضلع میں کسی بھی قصاب کے پاس چھوٹابڑا گوشت دستیاب نہیں ہوتا، روزانہ لوگوں کی بڑی تعداد گوشت کے حصول کے لئے گوشت کی دکانوں کا رخ کرتے ہیں لیکن ناکام واپس لوٹتے ہیں۔دوسری طرف پولٹری شاپس مالکان بھی اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے سرکاری نرخنامہ 210روپے فی کلو زندہ مرغی مقررکیاگیاہے مگر یہ لوگ380سے 400 روپے فی مرغی فروخت کرتے ہیں،جبکہ دودھ اوردہی کی قیمت فی کلو150روپے لگایاگیاہے ۔حکومت یو ٹیلٹی سٹورز میں عام آدمی کی ضرورت کی اشیاء جن میں گھی ، چینی ، دالیں ، مشروبات وغیرہ ماہ رمضان میں رعایتی قیمت پر فراہم کرنے کی نرخنامہ جاری کیاہے۔ مگرچترال میں موجودتمام یوٹیلٹی سٹورز چینی ،دال چنا ،گھی اور کھجور سمیت دیگر اشیائے ضرورت سے خالی پڑے ہیں غریب روزہ دار سستا سامان خریدنے کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اور امسال لوگ حکومتی سبسڈائزڈ اشیاء سے فائدہ اْٹھانے سے بھی قاصر ہیں۔ کیونکہ ابھی تک یوٹیلٹی سٹور ز کو سامان فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔ اور نہ فراہم کئے جانے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر تمام اشیائے ضروریہ کو یوٹیلٹی سٹورز میں موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ بازاروں‌کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے.
دریں اثنا ڈی ایف سی چترال کے دفتر سے جاری ایک نوٹفیکشن میں‌ بازاروں‌کی چیکنگ کیلئے چھ فوڈ مجسٹریٹوں‌کی مختلف مقامات پر تعیناتیوں‌کے ساتھ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری نرخ نامے سے گران اشیاء‌کی فروخت کا رپورٹ فوری طور پر ان کے افس نمبروں‌یا متعلقہ علاقے کے نامزد فوڈ مجسٹریٹ کے نوٹس میں‌لایا جائے. گران فروشوں‌کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائیگی.
chitral bazar 2

chitral bazar 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10242