Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انصاف ٹیچرایسوسی ایشن کےانتخا بات؛ عبدالغنی صدراورمنظورقادرجنرل سکریٹری منتخب

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لو ئیر چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔ جسمیں انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کے عبوری کابینہ کے ارکان اور انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔اجلاس میں مشاورت کے بعد سابقہ عبوری کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور ضلع لوئیر چترال کے لئے نئے کابینہ کا بذریعہ ووٹنگ انتخاب کیا گیا۔بذریعہ ووٹنگ عبدالغنی انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کا صدر اور منظور قادر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری آئی ٹی اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ٹی اے چترال تمام کیڈر ز کے اساتذہ کے مسائل کے حل اور ضلع چترال میں تعلیم کے کے فروع کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریگا۔ محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بالادستی کے لئے ہر ممکن کوشش کریگا۔
ITA chitral election 1 scaled

ITA chitral election 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32419