Chitral Times

23rd November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • تریچ، شاگروم میں ایس آر ایس پی کی تعمیر کردہ پن بجلی گھر کا افتتاح بدست کمانڈنٹ کرنل معین الدین 

    November 12, 2017 at 9:04 pm

    شاگروم تریچ ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کی وادی تریچ کے شاگروم گاؤں میں یورپین یونین کی مالی معاونت سے سر حد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کا تعمیر کردہ 50کلوواٹ مایکرو ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں بجلی کی فراہمی ممکن بناکر ان کی زندگی کو سہل تر بنانے اور معیاری زندگی بلند کرنے پر گاؤں کے باشندوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاریخی دن قرار دے دیا۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے ایک خصوصی تقریب میں افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے اور بجلی کا بٹن دباکر بلب روشن کرکے ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ایم طارق احمد نے کہاکہ یورپین یونین کی مالی معاونت سے پیس پراجیکٹ کے تحت چترال میں بننے والی 25ہائیڈرو پراجیکٹوں میں شاگروم بھی شامل تھا جس پر تقریبا 92لاکھ روپے لاگت آئی جس سے 125گھرانے مستفید ہوں گے اور موسم سرما میں انتہائی سرد اس گاؤں میں اس بجلی کو کھانا پکانے اور گھروں کو گرم رکھنے میں بھی استعمال کیا جائے گا جس سے ان کو سوختنی لکڑی پر اٹھنے والے بھاری اخراجات سے نجات مل جائے گی اور یہ اضافی رقم معیار زندگی کو بہتر بنانے پر خرچ ہوگی۔ انہوں نے بجلی گھر کی تعمیر میں کمیونٹی کی کردار کی تعریف کی اور عبدالرزاق مرحوم سمیت کمیونٹی کے نمائندوں کے انتھک کوششوں کو سراہا۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی سہولیات کی کمی کے باوجود اس دورافتادہ علاقے میں زندگی گزارنا مشکل ضرور ہے مگر اس علاقے کے لوگ باہمت ، باصلاحیت اور دلیر ہیں اور وادی تریچ کا لغوی مغنی بھی “ہر دم تیار “اور “چست”ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سہولیات کی کمی اور مسائل کے انبار کے باوجود یہاں خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے لئے تین بڑی چیزیں اہمیت کے حامل ہیں جن میں رسائی کے لئے سڑک اور مستقبل کی تعمیر کے لئے تعلیم کی سہولیات موجود ہیں البتہ علاج معالجہ کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے جس کے لئے انہوں نے شاگروم میں ڈسپنسری کے قیام کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے اہالیاں شاگروم کی طرف سے پیش کردہ سپاسنامہ کا جوا ب دیتے ہوئے مقامی پرائمری سکول میں دو اضافی کلاس رومز کی تعمیر، وائٹ بورڈ اور کمپیوٹر پرنٹر سمیت دیگر سازوسامان کی فراہمی کا بھی اعلان کیا اور علاقے کے جوانوں کو چترال سکاوٹس میں بھرتی کے لئے فوقیت دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل تریچ سے تحصیل کونسل کے ممبر علاء الدین عرفی ، سوشل ورکر عبداللہ اور دوسروں نے خطاب کرکے اہالیاں شاگروم کی طرف سے چترال سکاوٹس اور ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور علاقے کے دیگر مسائل پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں گاؤں کے مغززیں اور پراجیکٹ منیجرپاترپ فاونڈیشن انجینئر خادم اللہ پاک آرمی کے کرنل مرشد ، چترال سکاوٹس کے ونگ کمانڈر کرنل آفتاب،ایس ٓآر ایس پی کے بونی سوشل آرگنائزیشن یونٹ کے انچارج عنایت اللہ اور ایم اینڈ ای افیسر عابد علی خان موجود تھے جبکہ مقامی کمیونٹی میں حاجی عبدالمالک ، عبدالصمد ، محمد عابدین ، حاجی شیر نواز خان اور دوسرے نمایان تھے ۔ اس موقع پر چترال چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ نے مقامی لوگوں میں راشن اور گرم کپڑے بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے تقریب کے دوران مقامی پرائمری سکول میں تیسری جماعت کے ایک طالب علم محمد ایوب کو بہتریں انگریزی تقریر پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام دیا ۔ ڈی پی ایم ، ایس آر ایس پی طارق احمد نے بھی اس ہونہار طالب علم کو پانچ ہزار روپے انعام دیا۔

  • error: Content is protected !!