Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

” اخوت” لاکھوں نوجوانوں کو ابھی تک تیس ارب سے زیادہ بلا سود قرضے دے چکا ہے۔۔۔ منیجر اخوت

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) اپنے پاؤں کھڑا کرنے اور غربت میں کمی لانے کے لئے” اخوت” لاکھوں نوجوانوں کو ابھی تک تیس ارب سے زیادہ بلا سود قرضے دے چکا ہے ۔ اور اس سے ہنر مند اور کاروباری ذہن کے حامل افراد کو ناقابل یقین حد تک فوائد ملے ہیں ۔ اسی لئے چترال اور ایون کے مقام پر بھی نوجوانوں کو سپورٹ دینے کیلئے آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اور یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے ۔ کہ ایون کے 70نوجوانوں کو 30,30ہزار روپے کے بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار منیجر “اخوت”نے گذشتہ روز مسجد کلان درخناندہ میں قرضوں کے چیک کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اخوت کاروباری افراد کی مد د کرتا ہے ۔ اور اخوت سے قرضہ لینے کا طریقہ کار بھی انتہائی آسان ہے ۔ تاہم قرض لینے والوں کیلئے یہ ضروری ہے ۔ کہ وہ ریکوری کو یقینی بنائیں ۔ تاکہ باہمی تعاون کے نتیجے میں دوسرے لوگوں کی بھی مدد کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ اخوت کی ریکوری 99فیصد سے بھی زیادہ رہی ہے ۔ اور اخوت بے جا انتظامی مصارف اور قرضوں کی تقسیم پر اُٹھنے والے اخراجات کا بوجھ غریب لوگوں پر نہیں ڈالتا ۔ اور یہ بوجھ باہمی تعاون سے اُٹھایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ ایون کے 70افراد میں مجموعی طور پر 22لاکھ روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ اور یہ سلسلہ آیندہ بھی جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اخوت غربت کے خاتمے کو کاروبار نہیں بلکہ اہم سماجی اور دینی فریضہ سمجھتا ہے ۔ اور بھیک مانگنے اور خیرات کی بجائے تعاون اور اشتراک پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کوئی بھی فرد یا گروپ مطلوبہ کوائف پورا کرکے 30سے50ہزار روپے قرضہ حاصل کر سکتا ہے ۔ اس موقع پر قرض لینے والے افراد نے اخوت کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا .
akhowat org chitral2


شیئر کریں: