Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حج داخلہ فارم میں حلف ختم نبوت کو نکالنے پر مولاناچترال نے اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروادی

Posted on
شیئر کریں:

ا سلام آباد (نمائندہ چترا ل ٹائمز)حج بیت اللہ 2020-21 کے داخلہ فارم میں حلف ختم نبوّت کو نکالنے کے خلاف تحریک التواء رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے تحریک التواء میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ختم نبوّت ؐتمام مسلمانوں کے عقیدہ کا بنیادی تقا ضا ہے حج بیت اللہ کے فارم سے ختم نبوّت کو ختم کرنا تمام مسلمانوں کے بنیادی عقیدہ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا فوری طور پر ختم نبوّت کے حلف نامہ کو شامل کیا جائے اور اس حلف نامہ کی بدولت قادیانیوں اور مرزائیوں کو زمین حرم سے دور رکھا جاسکتا ہے بصورت دیگرقادیانیوں کے مکروہ عزائم سے زمین حرم بھی محفوظ نہیں ہو سکتی ایک اور تحریک التواء کے ذریعے لال مسجد جامعہ حفصہ کے خلاف آپریشن کو فی الفور ختم کرنے اور علماء کرام اور سیاسی زعماء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر اس گھمبیر مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے بصورت دیگر ملک میں انتشار پھیلے گا اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا تحریک التواء میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ جامعہ حفصہ کی تعمیر تین سالوں سے ہو رہی تھی وفاقی حکومت، سی ڈی اے اور دیگر ادارے کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے کروڑوں روپے خرچ ہونے کے بعد اب حکومت کو ہو ش آیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
32464