Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ او نے پولیو مہم کے پہلے دن مختلف یونین کونسلوں میں قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسراراللہ نے پیر کے روز چار روزہ پولیو مہم کے پہلے دن اپر چترال تک مختلف یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا اور مختلف ہسپتالوں کا بھی دورہ کرکے وہاں قائم فکسڈ سنٹروں میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات سے آگہی حاصل کی اور موقع پر موجود اسٹاف کو مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کردی جن میں کوغذی اور وریجون کے رورل ہیلتھ سنٹر اور مروئے، ریشن اور دوسرے بیسک ہیلتھ یونٹ اور ڈسپنسریاں شامل ہیں۔ انہوں نے نصف درجن سے ذیادہ یونین کونسلوں میں مختلف دیہات میں مہم کے لئے متعین میپ کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے سلسلے میں والدین سے معلومات حاصل کی اور بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ اور گھروں کے دروازوں پر چاکنگ چیک کرلی۔ انہوں نے مختلف مقامات پر پولیو مہم پر مامور اسٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں اس مہم کو اور بھی موثر کرنے کی ہدایات جاری کردی۔
DHO Chitral polio campaign checking 2

DHO Chitral polio campaign checking 3

DHO Chitral polio campaign checking 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8514