Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندورفیسٹول ، شہزادہ سکندرالملک کا نام ڈی سی آفس میں‌لسٹ سے نکال دیا گیا …معیزالدین/سکندر

شیئر کریں:

شہزادہ سکندر الملک کا نام سلیکشن کمیٹی نے بحثیت کیپٹن نامزد کیا تھا ۔ مگر ڈی سی آفس سے آوٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شہزادہ سکندرالملک کی چترال ٹائمز سے خصوصی گفتگو

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) فری اسٹائل پولوکا ایک بہت بڑا نام شہزادہ سکندرالملک کو اس دفعہ شندور فیسٹول کے کسی ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا ہے ۔ ہم نے اس سلسلے میں اُس کی رائے لینے کیلئے اُن سے رابطہ کیا ۔ تومستوج سے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ سیلیکشن کمیٹی کی طرف سے باقاعدہ اُسکا نام بحیثیت کیپٹن چترال اے ٹیم ڈپٹی کمشنرلوئیر چترال کو بھیج دیا گیاتھا ۔ مگر بعد میں جب ڈپٹی کمشنر کے آفس سے لسٹ جاری ہوئی ہے اُس میں میرا نام شامل نہیں ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، ڈی پی او، ڈی سی اپر چترال ، اے ڈی سی ، ڈی کیو ودیگر کی موجودگی میرا نام بحثیت کپٹن فائنل ہوا تھا ۔ مگر ڈپٹی کمشنر لوئرچترال نے میرانام لسٹ سے نکال کرایک الگ محاذکھڑا کرنا چاہتا ہے.

ایک سوال کے جواب میں کہ آپ بحثیت صدر پولوایسوسی ایشن سلیکشن کمیٹی کے میٹنگ کیوں شامل نہیں تھے ۔ تو انھوں نے بتایا کہ چونکہ وہ شندور میں بحیثیت پلیئر شرکت کی بناپر سلیکشن کمیٹی میں شامل نہیں ہوسکتا ۔ انھوں نے مذید بتایا کہ مجھے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے باقی پلیئر بھی ناراض ہیں ۔
اس سلسلے میں‌جب سیکریٹری پولو ایسوسی ایشن چترال معیزالدین بہرام جوکہ سیلیکشن کمیٹی کے ممبر ہیں‌سے رابطہ کیا گیا توانھوں‌نے چترال ٹائمزڈآٹ کام کو بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کے تمام ممبران نے شہزادہ سکندرالملک کا نام فائنل کرکے دیا تھا. مگر ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نے چترال اے ٹیم اورچترال بی ٹیم کی سیلیکشن اپنی مرضی سے کی ہے . انھوں نے ایک سوال کے جواب میں‌ بتایا کہ شہزادہ سکندرالملک کا پرفارمنس اس ٹورنامنٹ میں‌نماٰیاں‌رہا ہے . یہی وجہ ہے کہ وہ چترال کے چند نوجوانوں‌کی سرپرستی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کپ پولوٹورنامنٹ میں‌سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اورووننگ ٹیم کے ساتھ مقابلہ کیا . اورساتھ شہزادہ سکندرالملک واحد کھلاڑی ہیں‌جنھوں‌نے اس ٹورنامنٹ میں‌ تمپوق پر گول سکورکیا.

معیزالدین نے مذید بتایا کہ پولوکھلاڑیوں‌کے پچھلے سال کے شندورٹورنامنٹ کے بقایا جات ابھی تک واجب الادا ہیں‌. جن کیلئے کھلاڑی ایسوسی ایشن پر دباو ڈالتے ہیں. تومجبوراہمیں‌انتظامیہ اورڈپٹی کمشنرسے کھلاڑیوں‌کا حق مانگنا پڑتا ہے . جس پر ڈپٹی کمشنرناراض ہیں . اوراس ناراضگی کا بدلہ شہزادہ سکندرالملک جوکہ ایسویسی ایشن کے صدرہیں کو ٹیم سے باہر کرکے بدلہ لینا چاہتا ہے . انھوں‌نے واضح‌کیا کہ پولوایسوسی ایشن کے بیغیرضلعی انتظامیہ ہرگز فیسٹول کو کامیاب نہیں‌کراسکتی . لہذا ڈی سی کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنی ہوگی . بصورت دیگراس کے اچھے نتائج برآمد نہیں‌ہونگے.

دریں اثنا چترال کے پولو کھیل سے دلچسپی رکھنے والے شائقین نے شہینشاہ پولو شہزادہ سکندرالملک کانام شامل نہ کرنے پر انتہائی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کودوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
shandur festival final 2018
Chitral Shandur polo cup won by Chitral A team beating Gilgit by 5 10 goals shahzada sikander captain Chital team receiving winnrer trophy from chief guest IGFC KP pic by Saif ur Rehman Aziz


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
23518