Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئراوراپرچترال کے کالجزمیں داخلے 6جولائی سے شروع ہونگے….پرنسپل ڈگری کالج

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ ضلع اپر چترال اور ضلع لوئر چترال کے گورنمنٹ کالجوں میں ایف اے/ ایف ایس سی کے آن لائن داخلے جولائی کی چھ تاریخ سے شروع ہورہے ہیں۔ نئے اضلاع کے قیام کے بعد اپر چترال کے امیدوار صرف گورنمنٹ کالج بونی اور گورنمنٹ گرلز کالج بونی میں جب کہ لوئر چترال ضلع کے امیدوار گورنمنٹ کالج چترال اور گورنمنٹ گرلز کالج چترال میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم اے گریڈ رکھنے والے امیدوار کسی بھی کالج میں درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ یہ اعلان پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے دفترسے جاری ایک پریس ریلیز میں‌کی گئی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23503