Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حبیب بینک مین برانچ چترال کی اے ٹی ایم مشین گزشتہ ہفتے سے خراب ، اکاونٹ ہولڈر زشدید متاثر،

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حبیب بینک مین برانچ چترال کی اے ٹی ایم مشین گزشتہ تقریبا دو ہفتوں سے خراب ہے ۔ متعلقہ حکام نے اے ٹی ایم مشین خراب ہے کی پیغام چسپان کرکے بری الذمہ ہوگئے ہیں۔ مختلف مکاتب فکر نے اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ د و ہفتوں سے اے ٹی ایم خراب ہے ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ حبیب بینک کے اکاونٹ ہولڈرزسب سے زیادہ متاثر ہوگئے ہیں۔ جنھیں اے ٹی ایم کے زریعے رقوم کی ٹرانسفرکے ساتھ دیگر ٹرانزیکشن بھی تعطل کا شکار ہیں۔ ان کا مذید کہناتھا کہ مقابلے کی اس دور میں ملک کے صف آول کے بینک کی یہ صورت حال تشویشناک ہے ۔ جس کا حکام بالا کو فوری نوٹس لینی چاہیے ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ پہلی دفعہ خراب نہیں ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ انتہائی ضروری مواقع پر اے ٹی ایم کا دروازہ بند پایا گیا ہے ۔ انھوں نے ایچ بی ایل کے اعلیٰ حکام سے چترال کیلئے جدید اور پائیدار مشین کی تنصیب کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آئندہ یہ تجربہ نہ دہرایا جائیے۔

اس سلسلے میں جب ایچ بی ایل مین برانچ چترال کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم میں تکنیکی فالٹ ہے جس کو دور کرنے کی مقامی طور پر کافی کوشش کی گئی مگر فالٹ کو دور نہیں کرسکے ۔ جس کی بنا پر اسلام آباد ہیڈ آفس سے مدد طلب کی گئی ہے ۔ وہاں سے ایکسپرٹ کو آنا ہے مگر موسم ناساز گار ہونے کی وجہ سے تاحال وہ چترال نہیں پہنچ سکا ہے ۔

چترال کے مختلف مکاتب فکر نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حبیب بینک چترال شہر میں کم از کم ایک اور مقام پر بھی اے ٹی ایم مشین تنصیب کرے تاکہ کسٹمرز اُس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

HBL Chitral Main branch ATM

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
6639