ظاہراحمد کا اعزاز؛ پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی
ظاہراحمد کا اعزاز؛ پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے ایک اور فرزند ظاہر احمد نے جامعہ پشاور سےاپنے مقالے کی کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی
ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے۔ ڈاکٹر ظاہر احمد کا تعلق چترال کے دورآفتادہ علاقہ کشم سے ہے۔ انھوں نے پاکستان کے ممتاز اور نامور پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف آربن اینڈ ریجنل پلاننگ پشاور یونیورسٹی اور جرمن کے معروف پروفیسر Dr. Andreas Dittmann کے زیرنگرانی میں ماونٹین جیوگرافی میں سپیشلائزیشن کی۔
ڈاکٹر ظاہر احمد نے پی ایچ ڈی کی ریسرچ کے دوران ہائرایجوکیشن کمیشن کے ریسرچ فیلو شپ پروگرام میں جرمنی کے مشہور درسگارہ JLU Giessen سے بھی تعلیم وتربیت حاصل کی۔ اس کے ریسرچ آرٹیکلز قومی وبین الاقوامی بہترین جریدوں اور کتابوں میں شائع ہوچکے ہیں۔
