Chitral Times

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے زیر صدارت کوارڈنیشن کانفرنس کا انعقاد

Posted on

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز )کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے زیرصدارت چترال سکاؤٹس چھاونی میں منتخب نمائندوں،سرکاری اورغیرسرکاری سربراہوں،سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماوں کاایک مشترکہ کوارڈنیشن کانفرنس منعقدہوئی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے کہاکہ اس پروگرام کے انعقادکامقصدعوامی نمائندوں ،سرکاری افسران اورعوام کے درمیان تعلقات کوبہترکرنا،چترال کے امن کوبرقراررکھنے ،عوامی مسائل حل کرنے اورمستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کرناہے جس سے ضلع چترال کی پسماندگی دورہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ۔علاقے کے تحفظ کیلئے پاک آرمی اورچترال سکاؤٹس کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے۔افواج پاکستان نے ہر آہم اور حساس موقع پر وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ امن کی بہترصورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف آف اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کی خصوصی ہدایت پرچترال کے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں 30مختلف پراجیکٹس پرکام ہورہاہے تقربیا73فیصدکام مکمل ہوچکاہے جس میں چھ پل،چھ سکولوں کی مرمت اضافی کمرے،واٹرسپلائی ،پولوگراونڈ،ڈسپنسری ہسپتال وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال کے پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں فری میڈیسن، میڈیکل کیمپ ،بچوں میں پروٹین کی کمی کوختم کرنے کے لئے سکول میں خوراک،سکولوں میں تربیتی لیکچر،مختلف سکولوں میں کھیلوں کاانعقاد،نیشنل ڈے منانے کااہتمام ،نادراورغریب خاندانوں میں راشن اورملبوسات تقسیم کی جاتی ہے۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبرچترالی ،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ،ڈی پی اوچترال محمدفرقان بلان،اسسٹنٹ کمشنرچترال عالمگیرخان ،اسسٹنٹ کمشنردروش عبدالولی خان،ایکسین سی اینڈڈبلیوانجینئرمقبول اعظم ،ضلعی نائب ناظم مولاناعبدالشکور،شہزادہ سراج الملک،قاری جمال عبدالناصر،ریجنل پروگرام منیجرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ محمدکرم،تجاریونین کے صدرشبیراحمداوردیگرمقریرین نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران افواج پاکستان کی بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج کے جوانوں نے جو قومی کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے۔ چترال کے عوام ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قومی دفاع کی خاطران قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مقریرین نے چترال میں اہم اور حساس نوعیت کے روڈ منصوبہ جات بشمول گرم چشمہ روڈ، شندور روڈ ، کالاش ویلیز روڈ اور چکدرہ چترال روڈ زپرکام شروع کرنے اورپی آئی کے پروازوں کوروزنانہ کی بنیادوں پرچلانے کامطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ چترال میں بجلی کے بلوں پرغورکرنے کی ضرورت ہے 16روپے فی یونٹ کے حساب سے عوام کولوٹاجارہاہے بجلی کی رائیلٹی عوام کوریٹ میں کمی کرکے عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پرآرایچ سی تورکہواورٹی ایچ کیوگرم چشمہ کی آغاخان ہیلتھ سروس سے دوبارہ معاہدے پراپنے خدشات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ چترال پولیس نے منشیات کے خلاف پہلے بھی کارروائیاں کی ہیں ، اور اب بھی پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ منشیات کے لعنت کو ضلع بھر سے ختم کرکے نوجوان نسل کوبچایاجائے۔ اسسٹنٹ کمشنرمستوج عنایت اللہ نے کہاکہ اپرچترال کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نظر انداز کیاجارہے کئی بنیادی سہولیات سے اپرچترال کے عوام کو محروم رکھنا زیادتی ہے۔یوسی یارخون کے گاؤں دیوسرپل دریابردہوکرکئی مہینے گزرگئے باربارحکام بالاکے نوٹس میں لانے کے باوجوداُس پرکوئی توجہ نہیں دی گئی علاقے کے مکین پل نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات سے دوچارہیں۔ اکیسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی اپرچترال میں سڑکوں کی حالت قابل رحم ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں 106میگاواٹ بجلی ہونے کے باوجوداپرچترال میں بجلی کابحران محکمہ برقیات کی نااہلی کے سواکچھ نہیں ہے۔روزانہ 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو اندھیرے میں رکھتے ہیں۔یہ محکمہ برقیات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات اپنے نظام کو درست کرتے ہوے پورے علاقے میں ایک ہی شیڈول کے تحت بجلی فراہم کریں۔
chitral scouts coordination confrence 1
chitral scouts coordination confrence 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18504

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے وادی یارخون کے پسماندہ علاقہ بروغل میں راشن پیکج تقسیم کی

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے وادی یارخون اور ضلعے کے انتہائی شمال میں واقع علاقہ بروغل میں غریب عوا م میں راشن پیکج اور گرم کپڑے جبکہ سکولوں کے طلباء میں اسٹیشنری کے سامان تقسیم کی۔ گزشتہ دنوں بروغل فیسٹول میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے انہوں نے یارخون کے گاؤں پاؤر میں عمائیدین سے ملے اور سکول میں زیر تعلیم بچوں میں اسٹیشنری تقسیم کی ۔ انہوں نے یارخون کے دوسرے علاقوں یارخون لشٹ، دوبارگر اور کشمانجا میں بھی عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے بروغل وادی میں غریبوں میں راشن پیکج اور گرم کپڑے تقسیم کی جن میں ٹوپی ، سوٹ، پینٹ شرٹ، سویٹر، کوٹ اور شال شامل تھے۔ انہوں نے اس دورافتادہ علاقے میں عوام کو درپیش مسائل سے آگہی حاصل کی اور انہیں حل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
comdt chitral task force 3

comdt chitral task force 4

comdt chitral task force 7

comdt chitral task force 8

comdt chitral task force 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14187

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ موڑکہو، غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکج تقسیم

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گزشتہ روز موڑکہو کا دورہ کیا موڑکہو کے گاؤں پھارگرام کے غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کی۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کیں۔ عمائدین نے علاقے کو درپیش مسائل سے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کو آگاہ کیا ۔جس پرانھوں نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ عوام کے ساتھ اس دلی ہمدردی پر علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔
comdt chitral task force 7

comdt chitral task force 9

comdt chitral task force 10

comdt chitral task force 11

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12901

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ رمبور ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Posted on

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے اتوار کے روز کالاش ویلی رمبور کا دورہ کیا اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرایا ۔ جس میں چترال سکاوٹس کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے حصہ لیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں تقریبا چار سو مریضوں کامعائنہ کیا گیا اورانھیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔ جن میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کمانڈنٹ اس موقع پر علاقے کے عمائدین سے بھی ملے ۔ اور علاقے کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کی ۔ کمانڈنٹ نے علاقے کے مستحق گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کی ۔ علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔
comd chitral task force col moenuddin visit rumbur kalash valley 7

comd chitral task force col moenuddin visit rumbur kalash valley 6

comd chitral task force col moenuddin visit rumbur kalash valley 4

comd chitral task force col moenuddin visit rumbur kalash valley 3

comd chitral task force col moenuddin visit rumbur kalash valley 2

comd chitral task force col moenuddin visit rumbur kalash valley 1
comd chitral task force col moenuddin visit rumbur kalash valley 8

comd chitral task force col moenuddin visit rumbur kalash valley 9

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7812

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا گرم چشمہ کے دورافتادہ علاقے ارکاری اور اوریک کا دورہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کمانٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گذشتہ روز گرم چشمہ کے دورافتادہ علاقے ارکاری اور اوریک کا دورہ کیا۔دورے میں کمانڈنٹ نے علاقے کے مستحق اور نادار افراد میں راشن پیکیجز ،ترپال،نقد رقم اور سکول کے بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیے۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے عمائدین علاقہ سے ملاقات کی۔عمائدین علاقہ نے علاقے کو درپیش مسائل کے بارے کمانڈنٹ کو آگاہ کیا. جس پر کمانڈنٹ نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے مسائل کو حل کرنے اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔عمائدین علاقہ نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک کا دورافتادہ علاقے کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل سُننے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

comdt chitral task force 6
comdt chitral scouts col moen 23
comdt chitral task force 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
7105

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے کالاش ویلی رمبور

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے کالاش ویلی رمبور کا دورہ کیا ۔کمانڈر نے علاقے کے عمائدین اور عوام سے ملا قات کی ۔اور اُن کے مسائل سنے ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا ۔ کہ اُن کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔کرنل معین الدین نے چترال ٹاسک فورس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے اس موقع پر علاقے کے مستحق اور غریب خاندانوں میں نقد رقوم اور راشن کے پیکیج تقسیم کئے ۔

comdt chitral task force 2 comdt chitral task force 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5805