
کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ موڑکہو، غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکج تقسیم
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گزشتہ روز موڑکہو کا دورہ کیا موڑکہو کے گاؤں پھارگرام کے غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کی۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کیں۔ عمائدین نے علاقے کو درپیش مسائل سے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کو آگاہ کیا ۔جس پرانھوں نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ عوام کے ساتھ اس دلی ہمدردی پر علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔